آزاد کشمیر کی خبریں Feb 9, 2013
Posted on February 9, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کی ٹریفک چیکنگ ،بدوں کاغذات اوور لوڈنگ اور کم عمر ڈرائیوروں کو ہزاروں روپے جرمانہ
بھمبر (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کی ٹریفک چیکنگ بدوں لائسنس ،بدوں کاغذات اوور لوڈنگ اور کم عمر ڈرائیوروں کو ہزاروں روپے جرمانہ متعدد موٹر سائیکل تھانے میں بند تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم احمد جنجوعہ نے ٹریفک سارجنٹ کے ہمراہ میرپور بھمبر روڈ پر ٹریفک چیکنگ کے دوران بدوں کاغذات اور کم عمر ڈرائیوروں کے موٹر سائیکل ضبط جبکہ ہزاروں روپے جرمانہ کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹر حضرات اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کاغذات مکمل اور ساتھ رکھیں کم عمر ڈرائیوروں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی انہوں نے تمام کم عمر ڈرائیوروں کے موٹر سائیکل اور گاڑیاں تھانے میں بند کر دی بعد ازاں انکے والدین کے حلف نامے دیں کہ آئندہ وہ موٹر سائیکل نہیں چلائیں گے و اگزار کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر فریڈم موومنٹ شہیدکشمیر مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منائے گی
بھمبر (جی پی آئی)کشمیر فریڈم موومنٹ شہیدکشمیر مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منائے گی 11فروری کو شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے الائیڈ سکول کے گراؤنڈ میں سیمنار منعقد ہو گا جس سے آزاد کشمیر کے دانشور وکلاء ،اساتذہ ،طلبا سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ شریک ہونگے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے ضلعی صدر چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ اور سٹی صدرمشتاق احمد کاشر نے کارکنان موومنٹ کے مشاروتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 11فروری کو دن 12بجے الائیڈ سکول سماہنی چوک بھمبر کے گراؤنڈ میں شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت کے موقع پر ان کو اور دیگر شہدا ء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمنار منعقد ہو گا اور شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کی سیاسی تحریک زندگی اور تحریک آزادی کیلئے جاری جدوجہد پر روشنی ڈالی جائے گی اجلاس میں چوہدری آفتاب حسین متیالوی ،محمد منشاء وقار ،ملک شوکت آزاد،ڈاکٹر طارق شاکر ،یاسین تبسم ،طارق رحمانی ،رومان رضا ،ظہیر عباس ٹھاکر ،مرزا ظفر اقبال ،شہریار ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر کے عوام آزادحکومت کا تشخص بچانے کیلئے متحد ہو جائیں :خالد پرویز بٹ
بھمبر (جی پی آئی)آزادکشمیر کے عوام آزادحکومت کا تشخص بچانے کیلئے متحد ہو جائیں کیونکہ موجودہ وزیر اعظم آزادکشمیر ناقابل اعتبار حد تک مشکوک ہیںعملی طور پر آزاد کشمیر میں محترمہ فریال تالپور وزیر اعظم ہیں آزادکشمیر پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی وفاداریاں پاکستان پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں نہ کہ وطن عزیز ریاست جموںوکشمیر کیساتھ ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی ہر حال میں بھارت کیساتھ تجارت کی مکمل بحالی چاہتی ہے اسطرح بھارت خطے کا ایک طاقت ور ملک بننے جا رہا ہے جو کہ کشمیری عوام کیلئے کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہو سکتا ہماری ایک لاکھ کے قریب شہداء کی قربانیاں ،عفت مآب بہنوں ،بیٹیوں کی عصمتوںو ناموس کی قربانیاں اور ہزاروں یتیم اور بیوائیں پاکستان کے مسلمانوں سے سوال کرتی ہیں کہ پاکستان نے آج سے 65سال پہلے بھارت سے تجارت اور دوستانہ تعلقات کو قائم کیوں نہیں کیا ہم 65سال سے قربانیاں دیتے رہے ہیں ہماری قربانیوں کو کیوں رائیگاں کیا جا رہا ہے یہ لمحہ فکریہ ہے محب وطن کشمیریوں کیلئیب لیکن ہمیں ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھنا ہے فروری کا مہینہ کشمیر کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسی مہینے کی 11تاریخ کو بھارت نے کشمیری آزادی پسند لیڈر مقبول بٹ کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر تحریک آزادی کو دبانے کی مذموم کوشش کی تھی لیکن یہ دن کشمیر کی تاریخ میںیہ دن جدید جدوجہدآزادی کا سنگ میل بن گیا اور آج پورے آزادکشمیر اور دنیا بھی میں جہاں بھی کشمیری رہتے ہیں فروری کے مہینے میں مختلف طریقوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید تعلیمی پالیسی 2009کو آزاد کشمیر میں فوری طور پر نافذ کریں :راجہ طارق پرویز
بھمبر (جی پی آئی) وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید تعلیمی پالیسی 2009کو آزاد کشمیر میں فوری طور پر نافذ کریں ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیرسکول ٹیچر آرگنائزیشن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ طارق پرویزنے ہائی سکول بڑھنگ میں اساتذہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر تین میڈیکل کا لج قائم کیے اور ریاست بھر میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لئے سکولز اور کالجز کا ایک بہت بڑا نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے اور ریاست بھر کے عوام کے د ل جیت لئے ہیں اب وزیر اعظم آزاد کشمیر اور کا بینہ کے تمام ارکان فوری دلچسپی لیتے ہوئے قومی تعلیمی پالیسی 2009 کو آزاد کشمیر میں نافذ کیے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کریں تاکہ اعلی صلاحیت اور قابلیت کے حامل اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور ریاست میں حقیقی تعلیمی انقلاب کا خواب شر مندہ تعبیر ہو سکے اجلاس میں راجہ خادم حسین تحصیل صدر ،راجہ جاوید اختر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ،قاری قمر آفتاب جلالی نائب صدر کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبر کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصر شریف بٹ منعقد ہوا
بھمبر (جی پی آئی)کشمیر پریس کلب بھمبرکا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصر شریف بٹ منعقد ہوا اجلاس میں آزادکشمیر کے معروف صحافی راجہ کفیل احمد کے چچا اور باغ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ کے داداکی اچانک وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی اجلاس میں چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،طارق محمود ثاقب ،ملک شوکت حسین ،ڈاکٹر طارق شاکر ،عزیز الرحمان ناز ،عاطف اکرم،جہانگیر پاشا،مرزا ندیم اختر،قاضی انصر زمان ،ظہور احمد رضا ،سلیم ساگر ،فیصل صغیر شمیم ،یاسین تبسم ،شیراز پرویز مشتاق ،عابد زبیر ،وحید مراد،وسیم نذر ،مرتضیٰ گیلانی ،محمد ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ہی جنوبی ایشیاء کے مفاد میں ہے:راجہ اظہر اقبال
بھمبر (جی پی آئی)مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ہی جنوبی ایشیاء کے مفاد میں ہے بین ا لاقوامی دنیا مسلہ کشمیر کا پرامن سفارتی حل نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال نے کیا انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی سرحدی تنازعہ نہیں ہے بلکہ ایک کروڑ بیس لاکھ انسانوں کی زندگی اور موت کا مسلہ ہے جس کا منصفانہ اور مذاکراتی حل ہی جنوبی ایشیاء اور بین الاقوامی دنیا کے مفاد میں ہے مسلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں نہ تو امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہو سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کروڑ بیس لاکھ انسانوں کے بنیادی انسانی حق حق خوارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیریوں کی مرضی و منشاء امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حق خودارادیت دے اگر بھارت اور بین الاقوامی دنیا نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو کشمیر ایک بار پھر اپنے حقوق کیلئے بندوق اٹھانے پر مجبور ہونگے جس سے جنوبی ایشیاء سمیت بین الاقوامی کا امن بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
حاجی شبیر احمد کی رسم چہلم ادا کی گئی
بھمبر (جی پی آئی) ڈاکٹر شکیل احمد کے والد محترم بشیر احمد کے بڑے بھائی حاجی شبیر احمد کی رسم چہلم گزشتہ روز انکے رہائش گاہ کویت کالونی میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے نعت خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی رسم چہلم میں مرزا خالد محمود ،راجہ نعیم ارشد،راجہ فہیم اقبال ،مرزا پرویز مہندی،حاجی کریم ،سابق صدرکشمیر پریس کلب عزیز الرحمان ناز سمیت عوام علاقہ اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com