طلبہ یونین کی بحالی اور HECکو ختم کرنے کے خلاف ATIآج پریس کلب پر احتجاج کرے گی پابندی کے 28سال ہوگئے جس سے صرف نقصان ہی ہوا ہے، افتخار علی ، سعید سعیدی
Posted on February 9, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی ( جی پی آئی)انجمن طلبا اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام طلبہ یونین کی بحالی اور ایچ ای سی کو ختم کرنے کی سازشوں کے خلاف آج 9فروری 2013بروز ہفتہ سہہ پہر 3:30بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ ناظم کراچی افتخار علی اور جنرل سیکریٹری محمد سعید سعیدی کی قیادت میں کیا جائے گا۔
انجمن طلبہ اسلام کے ناظم اور جنرل سیکریٹری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 9فروری 1984کو وہ سیاہ ترین دن تھا کہ جب طلبہ کے بنیادی حقوق طلبہ یونین پر پابندی عائد کردی جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے اسے کالعدم بھی قرار دیا جس پر آج تک عمل در آمد نہیں ہوسکا جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی اپنے دور میں اسے بحال کرنے کا اعلان تو کیا مگر اسکا کہیں بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ آج 28سال گزر جانے کے باوجود طلبا کو اسکے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے نتیجے میں صدہا تعلیمی نجکاری ، سینکڑوں طلبہ کا قتل، سینکڑوں اساتذہ بے روز گار ہوئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com