نئی دہلی(جیوڈیسک) میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے ملزم افضل گرو کی پھانسی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور کیبل سروس معطل کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیری رہنماں میرواعظ عمر فارق اور علی گیلانی نے افضل گرو کی پھانسی کے خلاف چار روزہ ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ کشمیری رہنماں نے افضل گرو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قراردیتے ہوئیعوام سے پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔