پاکستان کے امپورٹ بل میں پندرہ کروڑ ڈالر اضافے کا امکان

Palm Oil

Palm Oil

کراچی(جیوڈیسک)پام آئل کی عالمی قیمتوں میں متوقع اضافے سے پاکستان کے امپورٹ بل میں پندرہ کروڑ ڈالر اضافے کا امکان ہے۔

پاکستان کی جانب سے پچھلے سال دو ارب چالیس کروڑ ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا تھا۔جو رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں بیس فیصد کمی سے ایک ارب ڈالر پر رہا۔

امریکی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بڑے عالمی خریداروں بھارت اور چین کی پام آئل کی کھپت بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے پام آئل کی عالمی قیمتیں سولہ فیصد اضافہ سے ایک ہزار ڈالر فی ٹن پر پہنچ سکتی ہیں۔