بروقت ،آزاد اورشفاف انتخابات کے لیئے سب متفق ہیں، وزیراعظم

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کا کہنا ہے کہ بروقت آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ بروقت آزاد،شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہو جائیں ۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا سیگفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعظم لندن میں برطانوی قیادت اورارکان پارلیمنٹ سیملاقاتیں کرینگے۔ دورہ برطانیہ کیبارے میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ کیساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پربات چیت ہوگی۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا برطانیہ یورپی یونین میں پاکستان کادوسرا بڑاتجارتی شراکت دارہے۔ تعلیم کے شعبے میں برطانیہ پاکستان کا سب سے مددگار ہے۔ وزیراعظم کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد برطانیہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔