ارجنٹینا(جیوڈیسک)یورپین پولیس کی فٹ بال میچ فکسنگ کے حوالے سے کی گئی تحقیقات میں دو سال قبل ارجنٹینا اور بولیویا کی انڈر ٹونٹی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ فٹ بال میچ کو بھی مشکوک قرار دیدیا۔
مشکوک میچ دسمبر دو ہزار دس میں بولیویا میں کھیلا گیا تھا۔ہنگری کے میچ ریفری نے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد اضافی تیرہ منٹ تک میچ کو جاری رکھا تھا۔میچ میں ارجنٹینا کو پینلٹی پر ایک صفر کی کامیابی ہوئی تھی۔
یورپین پولیس کی تحقیقات کے مطابق میچ میں سب کچھ درست نہیں تھا۔میچ میں ارجنٹینا کے کوچ والٹر پیرازو کا کہنا ہے کہ کھیل میں اضافی وقت دینے پر کسی قسم کا اعتراض نہیں بنتا لیکن بارہ سے تیرہ منٹ سے زائد اضافی وقت دینا،شک و شہبات کو جنم دیتا ہے۔