بھمبر کی خبریں 9-2-2013

کشمیر کونسل میں غیر ریاستی افراد کی بھرتی بند کی جائے کونسل میں غیر ریاستی افراد کی بھرتی سے کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا معاشی قتل اور مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے ، چوہدری اسماعیل خالد
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر کونسل میں غیر ریاستی افراد کی بھرتی بند کی جائے کونسل میں غیر ریاستی افراد کی بھرتی سے کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا معاشی قتل اور مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے کونسل کے فنڈز بھی کشمیر یوںپر خرچ ہونے چاہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری اسماعیل خالد نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے خصوصی نشست میں کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملکر پاکستان کے اندر تمام ادروں کو تباہ و برباد کر دیا ہے ملک کے اندر دہشت گردی ،لاقانونیت ،مہنگائی ،بیروزگاری اورلوڈ شیڈنگ جیسے مسائل کو پیدا کرنے میں دونوں بری جماعتوں کا بڑا عمل دخل ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی کی حکومت عملی زرداری ہاؤس کے ملازم چلا رہے ہیں چپڑاسی سے لیکر آفیسر کی تقرری بھی زرداری ہاؤس سے ہوتی ہے کشمیر کونسل کابجٹ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے ٹیکس سے بنتا ہے اس پر کشمیری عوام کا حق ہے لیکن کونسل کے فنڈز بھی پاکستان میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو جتوانے کیلئے رشوت کے طور پر دیئے جارہے ہیں اب کونسل کے اندر غیر ریاستی افراد کو بھرتی کرکے رہی سہی کسر بھی نکالی جارہی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں کشمیر کونسل کے اندر غیر ریاستی افراد کی بھرتی کرکے آزادکشمیرکے پڑھے لکھے نوجوانوںکا معاشی قتل اور انکا مستقبل تاریک کرنے کی سازش کی جارہی ہے مسلم یوتھ ونگ اس کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبول بٹ شہید نے اپنی ساری زندگی ظلم و جبر ، استحصال ، منافقت اور جھوٹ فریب کیخلاف جہاد کرتے گزاری ، شہریار ظفر
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقبول بٹ شہید نے اپنی ساری زندگی ظلم و جبر ، استحصال ، منافقت اور جھوٹ فریب کیخلاف جہاد کرتے گزاری 11 فروری 1984 کو وطن عزیز کی آزادی کیلئے اپنی جان کی عظیم قربانی دیکر کشمیریوںکے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سر فخر سے بلند کر دیئے کشمیری اپنے شہید قائد کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی ے دریغ نہیں کریں ان خیالات کا اظہار کشمیر سٹوڈنٹس فریڈ موومنٹ کے راہنما شہریار ظفر ، رومان رضا اور معراج خالد نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مقبول بٹ شہید تحریک آزادی کشمیر کے سرخیل ہیں انہوں نے اپنی جان دیکر ایک سوئی ہوئی قوم کو جگا یا کہ اگر دنیا کے اندر عزت ، وقار اور خودداری کیساتھ جینا چاہتے ہوتو اپنی آنے والی نسلوں کیلئے اپنا آج قربان کر دو انہوں نے کہاکہ مقبول بٹ شہید نے 11فروری 1984کو اپنی جان کا نذرانہ دیکر جس تحریک کی بنیاد رکھی تھی آج لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر اس کو زندہ رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ 11فروری یوم شہادت مقبول بٹ شہید اس عزم کیساتھ منائیں گے کہ ہم ظلم وجبر ، منافقت اور استحصال سے پاک ایک آزاد فلاحی اسلامی ریاست کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دی روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ، محمد طفیل اعوان
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دی روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا کرپشن مہنگائی ،بے روزگاری،لاقانونیت ،دہشت گردی اور وڈ شیدنگ کا دور دورہ ہے کرپٹ حکمرانوںسے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن سٹی بھمبر وارڈ نمبر 1کے سینئر نائب صدر ملک محمد طفیل اعوان نے کیا انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشنر کو مضبوط بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ کے باہر دھرنا انتہائی کامیاب ، مثالی اور نتیجہ خیز ثابت ہو گا وفاقی کرپٹ اور بددیانت حکمران عوام اور ملک کے اوپر رحم کرتے ہوئے کرپشن ،لوٹ مار اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر منصفانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکمرانوںنے عوام کو مایوسی اور محرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا ملک کے اندرانارگی اور علاقائی تعصب کو پروان چڑھایا مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 18کروڑ عوام اگر پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں اور موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں مسلم لیگ ن کا منشور عوامی خدمت اور قومی وقار ہے میاں نواز شریف کے اقتدار میں آنے سے ملک کے اندر ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر شہر میں کم عمر ڈرائیوروں کی بھرمار ٹریفک پولیس لمبی تان کر سو گئی ایس ایس پی بھمبر بھی زبانی جمع خرچ کرنے لگے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر شہر میں کم عمر ڈرائیوروں کی بھرمار ٹریفک پولیس لمبی تان کر سو گئی ایس ایس پی بھمبر بھی زبانی جمع خرچ کرنے لگے حادثات معمول بن گئے کئی قیمتی جانیںضائع ہو چکی ہیں شہریوںکا پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر شہر میں کم عمر ڈرائیوروں کی بھرمار ہو گئی سارا دن چھوٹے چھوٹے بچے موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلاتے نظر آتے ہیں جو اکثرحادثات کا باعث بنتے ہیں کم عمر ڈرائیوروںکی وجہ سے بھمبر کے اندر کئی قیمتی جانیںبھی ضائع ہو چکی ہیں جبکہ بھمبر ٹریفک پولیس نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور لمبی تان کر سو گئی ہے اس ایشو کو کئی بار میڈیا میں بھی ہائی لائیٹ کیا گیا لیکن ٹریفک پولیس اور اس کے ذمہ داران کے کانوں پر جوںتک نہ رینگی ہے ایس ایس پی بھمبر بھی زبانی جمع خرچ کرتے ہیں عملہ کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی بھمبر کے شہری حلقوںنے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھمبر میں توجہ دیں اور بھمبر ٹریفک پولیس کا قبلہ درست کریں اور ٹریفک کے مسائل کو حل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بعض لوگوں کو میرپور کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ ڈی جی MDAکیخلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ، راجہ محمد انور خان
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق چیئرمین یونین کونسل بنڈالہ راجہ محمد انور خان ، سابق وائس چیئرمین بلدیہ راجہ خورشید احمد اورراجہ نعیم ارشد نے کہا ہے کہ بعض لوگوں کو میرپور کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ ڈی جی MDAکیخلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں راجہ امجد پرویز فرض شناس اور ذمہ دار آفیسر ہیں جنہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد ایم ڈی اے میں اصلاحات کی ہیں اور تمام کام میرٹ پر ہورہے ہیں جبکہ میرپور شہر کی خوبصورتی ،سڑکوں کی کشادگی اور پبلک پارک انکی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ جنہیں میرپور شہر کی تعمیر وترقی ہضم نہیں ہو رہی وہ واویلا کررہے ہیں اور ڈی جی MDA کیخلاف بیان بازی کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جموں و کشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ منعقد ہوا اجلاس میں باغ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ کے داداکی اچانک وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا صبروجمیل کی اجلاس میں قائمقام صدر کشمیر پریس کلب بھمبر ناصرشریف بٹ ،ملک شوکت حسین ،طارق محمود ثاقب ،چوہدری عاطف اکرم ، ظہور احمد رضا،قاضی انصر زمان،مرزا ندیم اختر ،جہانگیر پاشا،راجہ وحید مراد ، عزیزالرحمن ناز، فیصل صغیر شمیم ،عابد زبیر ،یاسین تبسم ،شیراز پرویز مشتاق،مرتضیٰ گیلانی ، محمد ارشدسمیت دیگر نے شرکت کی۔