سوئس حکام کا کہنا ہیکہ صدرزرداری کیخلاف کیسز نہیں کھول سکتے۔ کیسزکھولنے سے متعلق سوئس حکام کا جواب پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔ وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نیجواب کی تصدیق کردی ۔
سوئس عدالتوں میں کیسز طویل عرصے سے تک معاملہ پاکستانی سیاست میں زیربحث رہا۔ سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر پیپلزپارٹی کا ایک وزیراعظم بھی عہدے سے برطرف ہوا۔ دوسرے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے خط لکھ دیا تومعاملہ ہوا ختم ۔
زرائع سے گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہاکہ سوئس حکام نیمیرٹ کی بنیاد پرکیسزبند کیے تھے۔ سوئس جج نے ریمارکس دیئے تھے کیس کھولنیکی کوئی وجہ نہیں۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیف الرحمان کی زیادتیوں کا ازالہ ہوگیا۔ سوئس حکام کا فیصلہ پیپلزپارٹی کے مقف کی تائید ہے۔