صدر زرداری نے گورنر خیبر پختونخواہ میں مسعود کوثر کی جگہ انجنیئر شوکت اللہ کو نیا گورنر مقرر کردیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر قانون فاروق نائک کو خصوصی طور پر طلب کرکے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجنیئر شوکت اللہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔
ترجمان وزریراعظم ہاس کے مطابق صدرآصف زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر انجینئر شوکت اللہ گورنرخیبرپختونخوا مقررکردیا ہے۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے انجیئر شوکت اللہ دو ہزار آٹھ میں این اے 43 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ کھیل اور سیفران کے وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وہ موجودہ گورنر بیرسٹر مسدود کوثر کی جگہ منصب سنبھالیں گے جو نکافی عرصے سے علیل ہیں۔