پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کی بحالی کا مطالبہ مسترد کر دیا

Lahore Doctors

Lahore Doctors

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے سینئرز پر تشدد کرنے والے برطرف ڈاکٹروں کی بحالی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ مذاکرات کی ناکامی پر ینگ ڈاکٹرز آج میٹرو بس سروس کے افتتاح کے موقع پر احتجاج کریں گے۔

مسیحاں کو تڑپتے مریضوں پر ترس نہ آیا اور پنجاب حکومت بھی نرم نہ ہوئی۔گنگارام ہسپتال لاہور میں چھے گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکلا۔حکومتی ٹیم نے گوجرانوالہ میں سینئرز کو تشدد کا نشانہ بنانے والے برطرف ڈاکٹروں کو بحال کرنے سے انکار کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

حکومتی ٹیم کا کہنا تھا کہ برطرف ڈاکٹروں کو اکیڈمک کونسل اور پرنسپلز کی سفارشات پر ہی بحال کیا سکتا ہے۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کئے جا سکتے۔