لاہور (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو نے بلاول ہاس میں ملاقات کی اور پارٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو بھی موجود تھے ، منظور وٹو نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ صدر زرداری نے مختلف ترقیاتی کاموں کی صورتحال کے بارے میں دریافت بھی کیا۔
صدر نے بھاشا ڈیم کی تعمیر ، منگلا ڈیم اور عطا آباد جھیل کے متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات پر زور دیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ حساس منصوبوں کی تعمیر سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔