چوہدری شجاعت کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور(جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ایک وفد نے لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ دونوں جماعتوں کی قیادت نے اتفاق کیا کہ آئندہ ہفتے دوبارہ ملاقات کی جائے گی جس میں نگراں وزیراعظم اور وزرااعلی کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ماڈل ٹاون لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر چودھری برادران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اسملبیوں کی تحلیل کے حوالیسے چودھری برادران ان کے پاس پرپوزل لیکر آئیتھے جن پر انہیں کچھ تحفظات تھے۔ انہوں نے کہا اگلے ہفتے ہونے والی مٹینگ میں وفاقی وزیر قانون اور وفاقی وزیر اطلاعات چودھری برادران کے ہمراہ شامل ہونگے، جس کے بعد مذاکرات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔