جماعت اسلامی(جیوڈیسک)جماعت اسلامی کے سربراہ سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو فوری طور پر قبول کرے۔ ملک میں امن کے لیے یہ مذاکرات ضروری ہیں۔ سید منور حسن جماعت اسلامی کے منصورہ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی پیشکش خوش آئند ہے اب فوج کا فرض ہے کہ وہ بداعتمادی کی فضا ختم کر کے مذاکرات کرے۔
منور حسن نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری جس طرح آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر زور دے رہے ہیں اس سے محسوس ہوتا ہے کہ ان کا مقصد کچھ اور ہے اگر انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مذاحمت کی جائے گی۔ انتخابی اتحاد اب عوام میں غیر مقبول ہو چکے ہیں اب جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہی ہوگی۔