حسن ابدال۔انجمن غلامان علی حیدر اینڈڈیرہ سادات کی کابینہ نے اپنے خیالات کا اظھار کرتے ہوئے ایک اخباری بیان میں کہا کہ میلادمصطفی ہمارے دل و جان میں بسا ہوا ہے ہم ماہ میلار مصطفی کی شروعات سے قبل ہی ہم جلوس میلادمصطفی کی سجاوٹ کے لئے تیاریوں میں مشغول ہوجاتے ہیںاور وہ پاک ہستی ہمیں محنت کا صلہ بھی عطا کرتی ہے۔
جس کے میلاد کے لئے ہم دن رات ایک کرکے محنت کرتے ہیں اور سب سے خاص بات یہ کہ ہم یہ سب کچھ اپنے بڑے بزرگان سید صابر حسین شاہ نقوی اور سید ذوالفقار حسین شاہ نقوی کی زیر سرپرستی کرتے ہیں تو ہمیں میلاد مصطفی کی سجاوٹ کرنے اوردیگر کام کرنے میں اور بھی زیادہ حو صلہ حاصل ہوجاتا ہے.ہم میلاد مصطفی کی سجاوٹ عمل میں لاکر دوجہاں کے والی پیارے نبی پاک حضرت محمد صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے محبت اور عقیدت کا والہانہ اظھار کرتے ہیں۔
جس سے ہمیں دلی سکون اور خوشی حاصل ہوتی ہے.یہ ایسی پاک ہستی کا میلاد ہے جس کے لئے جتنی خوشی اور دھوم دھام کی جائے کم ہے۔اور ہم انجمن غلامان علی حیدر کی پوری ٹیم اور خاص اراکین جن میں آفاق نقوی،علی نقوی،آکاش نقوی،آوصاف نقوی،شھاب شاہ اینڈ جبران علی عرف جمی ودیگر اراکین کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنھوں نے بھرپور ساتھ نبھاتے ہوئے اور اپنی محنت کے بل بوتے پر میلاد مصطفی کو بہترین بنایا اور بہترین سجاوٹ کرتے ہوئے شہر حسن ابدال میں اپنا مقام آپ بنایا۔