نگراں حکومت میں سولنگی قوم کو بھی نمائندگی دی جائے ، سولنگی اتحاد

اسلام آباد ( پ ر ) امیر سولنگی کی سربراہی میں ہونے والے پاکستان سولنگی اتحاد کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شریک جلال سولنگی ، ڈاکٹر عبدالقدیر سولنگی ، ملک نذیر سولنگی ، محمد اسحٰق سولنگی ، ڈاکٹر عبدالعزیز سولنگی ، جاوید سولنگی ، جام رفیق سولنگی اور سلونگی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں حکومت میں سولنگی برادری کو بھی نمائندگی دی جائے اور سولنگی قوم کی ترجمانی کرنے والے دیانتدار ، مخلص ، محب وطن اور عوام دوست و انصاف پرور رہنماء سلیمان سولنگی راجپوت اور سردار اکرم خان سولنگی کو نگراں حکومت میں شامل کیا جائے۔

کیونکہ نگراں حکومت میں سولنگی قوم کے نمائندگان کی موجودگی انتخابات کے شفاف ہونے کی ضمانت فراہم کریگی اور اگر سولنگی برادری کو نظر انداز کرکے اس کے نمائندوں کو نگراں سیٹ اپ میں شامل نہیں کیا گیا تو یہ سولنگی قوم کے سوا کروڑ سے زائد پاکستانی شہریوں کا استحصال ہو گا۔