کراچی (اسٹاف رپورٹ) خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل ٹاؤن کے زیر اہتمام ہفتہ طالبات 2013 کا آغاز ، ہفتہ طالبات کے پہلے روز سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں شہرکراچی کی مختلف کالجز نے حصہ لیا ،سائنسی نمائش میں کالجز کی طالبات نے اپنی تیار کردہ سائنسی پرووجیکٹس نمائش میں پیش کئے اس موقع پر نمائش میں حصہ لینے والی کالجز کو بہترین سائنسی پروجیکٹ تیار کرنے پر انعامات سے نوازا گیا جس میں کمیسٹری میں اول سعود آباد کالج برائے خواتین ، فزکس میں اول سینٹ لارنس کالج برائے خواتین اور بائیالوجی میں اول سینٹ لارنس برائے خواتین قرار پائیں۔
جبکہ کمیسٹری دوسرے انعام کی حقدار سینٹ لارنس کالج برائے خواتین ، فزکس میں دوئم سعود آباد کالج برائے خواتین ، بائیالوجی میں دوئم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلستان جوہر بلاک 13 اور کیمسٹری میں تیسرے انعام کی حقدار سعود آباد کالج برائے خواتین ، فزکس میں سوئم گورنمنٹ ڈگری کالج گلستان جوہر بلاک 13 اور بائیالیوجی میں تیسرے انعام کی حقدار سینٹ لارنس کالج برائے خواتین قرار پائیں ۔سائنسی نمائش میں ججز کے فرائض پروفیسر سید ظفر، پروفیسر مظہر نقوی ،پروفیسر سید نوازش علی ،پروفیسر شاہدہ بانو ،پروفیسر منیر اور پروفیسر وجاہت نے انجام دیئے ۔خورشید گرلز کالج کی پرنسپل ڈاکٹر خوشید بانو قریشی نے تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر جاوداں اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ سائنسی نمائش کا معائنہ کیا اور طالبات کی جانب سے تیار کئے ۔
سائنسی پروجیکٹس کو سراہتے ہوئے کہاکہ خورشید گرلز کالج نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی صحت مند انہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ،خورشید گرلز کالج کے زیر اہتمام ہفتہ طالبات کے موقع پر منعقدہ سائنسی نمائش میں کراچی کی مختلف کالجز سے آئی ہوئی طالبات اور اساتذہ اکرام نے نمائش کا معائنہ کیا اور اسے جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کے حوالے سے مثبت قدم قرار دیا۔