چکوال(جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ9 سے کہہ رہے ہیں کہ امریکی جنگ نہ لڑی جائے، طالبان سے مذاکرات کئے جائیں، پہلے انہیں طالبان خان کہا جاتا تھا اور آج سب مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔
چکوال میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے فاٹا میں فوج نہ بھیجنے کی بات کی تو سابق صدر پرویز مشرف کہتے تھے کہ عمران خان بغیر داڑھی والا دہشت گرد ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے لاہور میں بھی ایک عالی شان بلاول ہاوس بنا دیا ہے، وہ ٹیکس کتنا دیتے ہیں اور ان کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا، اس کا حساب دیا جائے۔
انہوں نے کہا 15 مارچ تک تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات مکمل ہوجائیں گے، چیئرمین کا بھی انتخاب ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ 23 مارچ کو لاکھوں افراد کے ساتھ مینار پاکستان پر جشن جمہوریت منائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو تقری دینے کیلئے 2 چیزوں پر قابو پانا ہوگا۔