پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے نشتر آباد پل کے قریب پولیس موبائل پر ہونے والے دھماکے میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔
تھانہ ہشت نگری کی پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ نشتر آباد پل کے قریب دھماکا ہوا جس میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں تین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ دو اہلکاروں سب انسپکٹر عمران الدین اور ڈرائیور عباس کی حالت تشویشناک ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکا پٹرول بم کا تھا۔