شمالی مالی میں اجتماعی قبر دریافت، متعدد نعشیں برآمد

Mass Grave Discovered

Mass Grave Discovered

ٹمبکٹو(جیوڈیسک)شمالی مالی میں ایک قبر دریافت ہوئی ہے جس میں متعدد نعشیں دفن کی گئی ہیں۔قبر سے دریافت ہونے والی نعشوں میں سے صرف تین قابل شناخت ہیں جو کہ عرب دکاندار ہیں جنہیں مالی کی فوج نے حال ہی میں گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد سے ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔ یہ قبر جمعہ کو دریافت کی گئی ہے۔

ٹمبکٹو عرب اور تواریگ باشندوں جن کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے اسلام پسند باغیوں کا حامی خیال کیا جاتا تھا۔ بار بار حملے کئے گئے ہیں۔ 28 جنوری کو فوج کے اس شہر پر دوبارہ قبضے کے بعد مالی کے سیاہ فام باشندوں نے عربوں کی ملکیت دکانیں لوٹ لیں۔ بعض صورتوں میں اسلحہ اور فوجی سازوسامان لوٹا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹیلی ویژن، خوراک اور دیگر تجارتی سامان کے کارٹن بھی لوٹ لئے۔

انسانی حقوق کے گروپوں نے مالی کی فوج پر شمال میں بغاوت کے الزام میں پکڑے جانے والے عرب اور تواریگ باشندوں کو سرسری سماعت کے بعد پھانسی دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان گروپوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی نسلی کشیدگی کے پیش نظر تقسیمی حملوں سے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔