پاک بھارت تجارت میں فروغ خوش آئند ہے، آئی ایم ایف

IMF

IMF

آئی ایم ایف نے پاک بھارت تجارت کے فروغ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک میں ترقی کے موقعوں میں اضافہ ہوگیا۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کا بڑھنا دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ پورے خطے پر مثبت اثر ڈالے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان اب بھی تیسرے ممالک کے ذریعے بڑے پیمانے پر تجارت ہورہی ہے۔ دونوں ممالک آپس میں براہ راست تجارت بڑھا کر ترقی کے نئے دروازے کھول سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت تقریبا دو ارب ڈالر کی براہ راست تجارت کرتے ہیں جبکہ چار سے پانچ ارب ڈالر کے سازو سامان کا لین دین متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کے ذریعے ہورہا ہے۔