بھمبر کی خبریں Feb 11, 2013
Posted on February 11, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
حکومت نے غریب عوام کے بچوں کو انکی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کی سہولیات بہم پہنچائی ہیں:چوہدری محمد افسرشاہد
بھمبر (جی پی آئی)پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے آزادکشمیر میں صحیح معنوں میں عوامی ترجمانی کرتے ہوئے تعلیم اور صحت کے میدانوں میں ایسے اقدامات اٹھائے ہیںجو گزشتہ 60سالہ تاریخ میں اپنی مثال آپ ہیں 3میڈیکل کالجز کا اجراء خواتین سمیت 4یونیورسٹیز نئی تعلیمی پالیسی دیکر حکومت نے غریب عوام کے بچوں کو انکی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کی سہولیات بہم پہنچائی ہیں اقتصادی بحران کے باوجود تعمیرورقی کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کااظہار وزیر اوقاف و زاکوة چوہدری محمد افسر شاہد نے عتیق الرحمان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ جمہوری حکومت نے اپنی 5سالہ مدت پوری کی ہے اور یہ بات باعث افتخار ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں مڈل کلاس اور کارکن کلاس سے تعلق رکھنے والے اشخاص وزارت عظمیٰ کے عہدوں پر فائز ہیں اس سے یہ ثابت ہو تا ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی صحیح معنوں میں عوا می جماعت ہے اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کا حوصلہ رکھیت ہے اس کی واضح مثال گزشتہ 5سال سے پاکستان میں قائم اتحادی حکومت ہے جس نے کامیابی کیساتھ 5سال مکمل کیے ہیں اور اتحادی پرچم تلے آئندہ الیکشن لڑنے جا رہی ہے صدر زرداری کی قیادت میں جمہوری ادارے مضبوط ہوئے ہیں اور تما م تر مشکلات اور سازشوں کے باوجود جموری حکومت نے اپنی مدت پوری کی ہے جو عوام کی جمہوریت پر اعتماد کی مظہر ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ آزادکشمیر سمیت پاکستان کی تمام اکائیوں کا اعتماد صرف اور صرف پیپلزپارٹی کو حاصل ہے صدر زرداری اور پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے جنرل اسمبلی سمیت ہر موقع اور مقام پر مسلہ کشمیر اور کشمیریوں کی آواز بلند کی ہے اور مسلہ کشمیر سے اپنی گہری وابستگی کا ثبوت دیاہے جس کا اعتراف حریت راہنماؤں نے اپنے دورہ پاکستان اور آذادکشمیر کے دوران برملا کیا ہے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بہت جلد دنیا بھارت کو کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کیلئے دباوں ڈالے گی اس سوال کے جواب میں افسر شاہد نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر میں اوقاف کے زیر اہتمام تمام ضروری اقدامات کررہی ہے کھڑی شریف میں جلد عالمی معیار کی بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کا قیا م عمل میں لایا جائیگا جو تعلیم کے میدان میں موجودہ حکومت کا ایک اور سنہری کارنامہ ہو گا جاہں دنیا بھر سے آنے والے طلباء دین اسلام اور پیغمبر اسلام کی سیرت پر ریسرچ کرینگے نہ صرف تعلیم بلکہ دین کی بھی خدمت ہو گی اورتمام دنیا کو اسلام کاواضح پیغام پہنچانے کا سبب بنے گی آخرمیں وزیر اوقاف چوہدری افسر شاہد نے مقبول بٹ شہید ،محمدافضل گورو،ذوالفقار علی بھٹوشہیداور محترمہ بے نظیر بھٹوشہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔
نئی آبادی مکہال کے رہائشی درخت سے ٹہنی کاٹتے ہوئے گر کر جان بحق
بھمبر (جی پی آئی)نئی آبادی مکہال کے رہائشی درخت سے ٹہنی کاٹتے ہوئے گر کر جان بحق مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب مرزا ندیم اختر کے والد مرزا محمد اکرم گزشتہ روز اپنے گھر کے صحن میں درخت سے ٹہنی کاٹ رہے تھے کہ توازن برقرارنہ رکھ سکے اور صحن میں گر کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ایم ڈی ایس بھمبر پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں کے درمیان نئی آبادی مکہال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی راہنماؤں ،وکلاء ،عوامی نمائندگان ،صحافیوں ،تاجروں ،سرکاری ملازمین ،عوام علاقہ اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی سابق صدر ریاست راجہ محمدذوالقرنین خان ،سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین ،مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے صدر سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،سابق چیئرمین ضلع زکوة چوہدری فضل علی ،راجہ غلام ربانی نے اپنے اپنے الگ تعزیتی بیان میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب مرزا ندیم اختر کے والد محترم مرزامحمد اکرم کی اچانک وفات پر دلی رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبروجمیل کی دعاکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ زراعت بھمبر کی طرف سے عوام کو انتہائی سستے ریٹ پر پھل دار پودوں کی تقسیم جاری ہے
بھمبر (جی پی آئی) محکمہ زراعت بھمبر کی طرف سے عوام کو انتہائی سستے ریٹ پر پھل دار پودوں کی تقسیم جاری ہے تاکہ بھمبر میں بہترین پھلدار درخت اگائے جا سکیں جس سے نہ صرف شجر کاری میں اضافہ ہو بلکہ بہتر پیداوار ہو سکے اور کسانوں کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر بھمبر چوہدری شبیر احمد طاہر اور زراعت آفیسر چوہدری محمد اصغر نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مالٹا ،کنوں ،فروٹر ،لیموں ،امرود،خوبانی سمیت تمام پھلدار اور پھول دار نسل کے پودے تمام یونین کونسلز کے توسیع زراعت مراکز پر دستیاب ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان مراکز سے رجوع کرکے نہ صرف انتہائی مناسب قیمت پر پودے حاصل کیے جائیں بلکہ وہاں پر موجود زراعت کے عملے سے پودوں اور زراعت سے متعلقہ دیگر معلومات بھی حاصل کی جائیں انہوں نے کہاکہ عوام محکمہ زراعت کے ضلعی دفتر سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں جہاں پر پودوں کی افزائش سے متعلقہ معلومات اور بیماری سے آگاہی کیلئے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی جی ایم ڈی اے میرپور کی خوبصورتی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں :چوہدری خادم حسین
بھمبر (جی پی آئی)سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں،ممتاز قانون دان چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ،افتخار حسین بٹ ایڈووکیٹ راجہ،حاجی نثار اللہ،حاجی نصراللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی ایم ڈی اے میرپور کی خوبصورتی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے ایم ڈی اے کا چارج سنبھالنے کے بعد ادارے میں موثر اصلاحات کی ہیں اور کرپٹ مافیا پر مضبوط ہاتھ ڈالاہے جس کی وجہ سے بعض شر پسندعناصر انکی کردار کشی کررہے ہیں ان راہنماؤں نے کہاکہ جو لوگ ڈی جی ایم ڈی اے کیخلاف بیان بازی کررہے ہیں انہیں اپنا کردار بھی ذہن میں رکھنا چاہیے ڈی جی ایم ڈی اے راجہ امجد پرویز علی خان مسلمہ ،دیانتدار اور درددل رکھنے والے آفیسر ہیں جن کے دور میں غریب اور بے بس لوگوں کو ریلیف ملا ایم ڈی اے کے زیر اہتمام تمام سیکٹرز میں سڑکوں واٹر سپلائی اور سیوریج کا جال بچھایا جا رہا ہے میرپور شہر کی اہم شاہراؤں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور شہر کو خوبصورت بنانے میں ڈی جی ایم ڈی اے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ بات بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی اوروہ غلط قسم کی بیان بازی کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدرراجہ نعیم گل عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آگئے
بھمبر (جی پی آئی) کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدرراجہ نعیم گل عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آگئے دوست احباب اور صحافیوں نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا تفصیلات کیمطابق کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدر راجہ نعیم گل گزشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس آگئے ہیں گزشتہ روز اسلام آباد ایئر پورٹپر دوست احباب اور صحافیوں نے انکا استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر (جی پی آئی)کشمیر پریس کلب بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا ندیم اختر کے والد محترم مرزا محمداکرم کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کو اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے اجلا س میں ناصر شریف بٹ ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،طارق محمودثاقب ،عزیز الرحمان ناز ،ڈاکٹر طارق شاکر ،عاطف اکرم،جہانگیر پاشا،سلیم ساگر ،قاضی انصر زمان ،ظہور احمد رضا ،ملک شوکت حسین،فیصل صغیر شمیم ،عابد زبیر ،یاسین تبسم ،وسیم نذر ،شیراز پرویز مشتاق ،مرتضیٰ گیلانی ،محمد ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر فریڈم موومنٹ شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کا 29واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منائے گی
بھمبر (جی پی آئی)کشمیر فریڈم موومنٹ شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کا 29واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منائے گی شہید کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے موومنٹ کے زیر اہتمام آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرزپاکستان اور برطانیہ میں سیمنار منعقد کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی مرکزی ترجمان تفصیلات کیمطابق شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کے 29ویں یوم شہادت کے موقع پر آج کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام آزادکشمیر ،برطانیہ اور پاکستان میں شہید کشمیر مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی اور شہید کی زندگی اور جدوجہد پر روشنی ڈالنے کیلئے سیمنار منعقد کیے جائیں گے مرکزی ترجمان کشمیر فریڈم موومنٹ چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے پروگرامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام بھمبر میں ایک سیمنار ایلائیڈ پبلک سکول سماہنی چوک میں منعقد ہو گا جس میں قوم پرست تنظیموں کے نمائندگان سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے راہنما خطاب کرینگے انہوں نے کہاکہ کوٹلی ،سہنسہ ،راولاکوٹ ،چھمب ،دھیر کوٹ ،مظفرآباد ،راولپنڈی سمیت برطانیہ میں بھی فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام سیمنار منعقد کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی ایس پی ملک شاہد اقبال کو معطل کر دیا گیا
بھمبر (جی پی آئی)گزشتہ دنوں سماہنی میں پیش آنے والے واقعہ کی روشنی میں DSPسٹی ملک شاہد اقبال کو معطل کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ دنوں تھانہ چوکی سماہنی کی حدود امگاہ گاہی میں 12سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جسکی مسخ شدہ لاش ملی تھی اور موقع پر مشتعل عوام نے DSPبھمبر کی موجودگی میں گاڑی کو آگ لگا دی تھی جس پر گزشتہ روز حکومت آزادکشمیر نے ناقص کارکردگی کی بنیاد پر معطل کر کے میرپور رینج میںحاضر کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افضل گورو کو پھانسی کی سزا دیکر بھارت ہمارے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتا:خالد پرویز
بھمبر (جی پی آئی) افضل گورو کو پھانسی کی سزا دیکر بھارت ہمارے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتا کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم اور قید وبند کی صعوبتیں کیا ہمارے جذبہ آزادی ختم کر سکی ہیں بلکہ فروری کے مہینے میں آج سے 29سال پہلے تہاڑ جیل دہلی میں مقبول بٹ شہید کو پھانسی کی سزا دیکر اور آج 9فروری کے دن افضل گورو کو پھانسی کی سزا دے کر تہاڑ جیل کی تاریخ دہرانے کیساتھ ایک نیا باب کا آغاز ہوا ہے پوری دنیا میں بلا شعبہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کشمیری وہ بد قسمت قوم ہے جو اقوام متحدہ کے وعدوں اور لاکھوں قربانیاں دینے کے باوجود آج بھی غلامی کی زندگی بسر کررہے ہیں ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،سینئر نائب صدر حاجی محمد یاسین ،جنرل سیکرٹری محمد شفیق کیانی نے افضل گورو کی پھانسی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی بلکہ ہمارے جذبے مزید مضبوط ہوئے ہیں اور انشاء اللہ کشمیر ایک دن آزادہو کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com