پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائدین یوتھ کو ترجیحی بنیادوں پر ملک بھر میں نمائندگی دے رہی ہیں:سید حبیب علی شاہ
Posted on February 11, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
سوات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ نے کہاہے کہ یوتھ ہی پاکستان کا مستقبل ہے اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائدین یوتھ کو ترجیحی بنیادوں پر ملک بھر میں نمائندگی دے رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات کانیٹی نینٹل ہوٹل میں منعقدہ تعارفی پرگروام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوتھ ونگ ضلع سوات کے صدر فیاض خان ،مینگورہ سٹی کے صدرفہد اللہ خان ،جنرل سیکرٹری اکبر حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ائندہ چند روز میں ملک میں تبدیلی انی والی ہے اور ملک بھر کے نوجوان تبدیلی لانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائدین کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے اپنی تمام تر کوششوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور ملک میں جاری بدامنی ،بے روزگاری اور لودشیڈنگ جیسے مسائل کے خاتمے کیلئے ہمارے قافلے میں شامل ہوجائے انہوں نے قائد نواز شریف اور انجینئر امیر مقام پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں تبدیلی صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ ہی کی بدولت اسکتی ہے اور میاں نواز شریف نے سابقہ ادوار میں ملک میں معاشی اصلاحات کئے تھے جس کی وجہ سے دنیا ئے اسلام انہیں عالم اسلام کا سرمایہ سمجھتے ہیں اور امید ہے کہ ائندہ عام انتخابات میں بھی پاکستانی عوام میاں نواز شریف ،امیر مقام اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے حق میں فیصلہ دیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com