نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں برف کے طوفان نے تباہی مچا دی ، سات لاکھ افراد دوسرے دن بھی بجلی سے محروم ہیں ، طوفان نے اب کینیڈا کا رخ کر لیا ہے۔
امریکا میں برفانی طوفان نے نظام زندگی کو بری متاثر کیا ہے۔ شدید برف باری کے دوران مختلف حادثات میں نو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سات لاکھ گھروں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔ نیویارک میں برف باری سے سڑکیں بند ہو گئیں۔ سیکڑوں لوگ کئی گھنٹوں سے گاڑیوں میں پھنسے ہیں۔
کئی امریکی ریاستوں میں تیس انچ تک ریکارڈ برف پڑی ہے۔امریکا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان نے کینیڈا کا رخ کر لیا ہے۔مونٹریال، کیوبک اور اونٹاریو سمیت تمام شہروں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔