مالی میں انتہا پسندوں اور فرانسیسی فوج میں گھمسان کی جنگ

Mali

Mali

مالی (جیوڈیسک) مالی کے شہر گاو میں حکومت اور باغیوں کے درمیان لڑائی طول پکڑ گئی۔ اس لڑائی میں حکومت کی معاونت کیلئے فرانسیسی افواج نے ساتھ دیا۔ مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف گوا میں مالی حکومت کی فورسز نے حملے کئے۔ ان کے خلاف فرانسیسی اور مقامی فوج نے مشترکہ کاروائی کی۔

فضائی حملوں میں فرانسیسی افواج نے مقامی باشندوں کے گھروں کو نشانہ بنایا جبکہ زمینی حملوں میں مالی افواج نے بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ حملہ کیا۔ باغیوں نے حکومتی افواج سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جوابی حملے کئے۔

فرانسیسی ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی گئی اور مرکزی بازار میں چھپے ہوئے باغیوں پر راکٹ بھی داغے۔ حکومت نے دعوی کیا ہے کہ حملہ آور ہلاک ہو گئے اور ایک فوجی معمولی زخمی ہوا۔