آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کلین سوئپ کر لیا

Australi Vs West Indies

Australi Vs West Indies

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے آخری میچ میں سترہ رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔

ملیبرن میں کھیلے گئے سیریز میں آخری ون ڈے میچ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر دو سو چہتر رنز بنائے۔ ایڈم وجیس نے ناقابل شکست ایک سو بارہ رنز اسکور کیے۔ ٹینو بیسٹ اور ڈوئین براوو نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعا قب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دو سو ستاون رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جونسن چارلز ایک سو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن ان کی سینچری بھی ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ سے نہ بچا سکی۔ کلنٹ مک کے اور مچل جونسن نے تین تین وکٹیں حاصل کی۔ ایڈم وجیس کو ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔