واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں تمام بچوں تک تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ملالہ کا خواب پورا ہوسکے۔
واشنگٹن کی جارج ٹاون یونی ورسٹی میں سٹیزن فاونڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے شہری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ تعلیم ہی ہے جو ملالہ جیسے بہادر بچے پیدا کرتی ہے اور ایسے ہی روشن ستارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی ہر لڑکی کو تعلیم دلانے کے لیے ملالہ فنڈ پاکستان کی جانب سے ایک عزم کا اظہار ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ملالہ فنڈ کے لیے 10 ملین ڈالر مختص کرنا تعلیم کے لیے اسکی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔