جلالپور بھٹیاں(جیوڈیسک)جلالپور بھٹیاں کے نواح میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک محنت کش ہلاک ہو گیا ،ورثا نے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،نواحی علاقہ خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی ظفر اقبال کو پولیس گھر سے منشیات کے الزام میں گرفتار کرکے تھانے کی بجائے اپنے کوارٹرز میں لے گئی تھی۔
جہاں اس پر بے پناہ تشدد کیا گیا تھا،تاہم پولیس کو 10 ہزار رشوت دے کر ظفر اقبال کو چھڑا لیا گیا لیکن ظفر اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ورثا نے پولیس کے خلاف نعربازی کی اور حکومت سے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔