اسلام آباد(جیوڈیسک)چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب بھارت نے عدالتوں کوبھی کشمیریوں کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا ہے ۔بھارتی دانشور کہتے ہیں کہ افضل گورو کی پھانسی نے انصاف کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف عدالتی دہشت گردی بند کرے۔ افضل گوروکی پھانسی سے کشمیریوں کی تحریک دبنے کے بجائے اور مضبوط ہو گی۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔