کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے
Posted on February 11, 2013 By Nasir Mehmood آپکی شاعری
Alone Sad
کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے
آگیا کون یہ غم اور بڑھانے میرے
کوئی خاموش کرے شور مچاتی سرگم
توڑنے آئی ہے کیوں خواب سہانے میرے
دن میں تتلی ، شبِ تاریک پکڑنا جگنو
کاش لوٹا دے کوئی گزرے زمانے میرے
ہے تعاقب میں مرے پھر سے اُداسی کیونکر
کِس نے بتلائے بھلا اس کو ٹھکانے میرے
فکر و قرطاس و قلم کے ہیں احاطوں سے اُدھر
جتنے احسان کئے مجھ پہ خدا نے میرے
ناز یہ لمحہء غم ہے کہ گھڑی راحت کی
یاد آنے لگے احباب پرُانے میرے
شوکت علی ناز
دوحہ،قطرموبائل٠٠٩٧٤٥٥٥٩٥٨٣
Shaukat Ali Naz
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.