ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے فرسٹ راونڈ میں جمہوریہ چیک نے آسٹریلیا کے خلاف تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
چیک ری پبلک کے شہر اوستراوا میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ کے ریورس سنگلز مقابلے میں میزبان ٹیم کی پیٹراکوویٹووا نے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو شکست دی اور ایونٹ میں چیک ری پبلک کو تین صفر کی واضح برتری دلائی۔
عالمی نمبر آٹھ کویٹووا کی فتح کا اسکور دو چھ، سات چھ اور چھ چار رہا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں امریکہ یا اٹلی کے خلاف مقابلہ کرے گی۔