کیتھولک عیسائیوں کے عالمی رہنما اور قائد پوپ بینیڈکٹ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ویٹیکن نے تصدیق کی ہے کہ پوپ بینڈکٹ دہم اٹھائیس فروری کو مستعفی ہو رہے ہیں۔ پچیاسی سالہ پوپ بینیڈکٹ اپریل دو ہزار پانچ میں پوپ جان پال کے انتقال کے بعد پوپ بنے تھے۔
پوپ بینیڈکٹ نے ایک بیان میں کہا خدا کے سامنے اپنے ضمیر کا بار بار جائزہ لینے کے بعد انہیں یقین ہو گیا ہے کہ وہ بڑھاپے کی وجہ سے اس عہدے کے تقاضے ادا کرنے سے قاصر ہیں اسی لیے وہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
ویٹیکن کے ترجمان فادر فیڈریکو لمبارڈی کیمطابق پوپ کے قریبی ساتھی بھی ان کے فیصلے سے لاعلم تھے۔ نئے پوپ کا فیصلہ مارچ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔