سیاست تعلیمی میدان اور عزت

Pakistan Politics

Pakistan Politics

ہمارے ملک میں جمہوری نظام رائج ہے لیکن اس نظام کی کامیابی کے لئے تعلیم ضروری شرائط میں سے ایک ہے تعلیم و جمہوریت لازم و ملزوم ہے تعلیم کی وجہ سے انسان میں شعور بیدا ر ہو تا ہے اور وہ تعلیم کی بدولت ہی صحیح اورغلط میں تمیز کر سکتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں خواندگی کا تناسب کم ہے جو کامیاب جمہوری نظام کو چلانے کے لئے نا کافی ہے لوگ ذات قوم اور فرقوں کی بنیاد پر امیدوار کا چناؤ کرتے ہیں اسی وجہ سے اہل امیدوار تک رسائی نہیں کر پاتے تعلیم کی کمی کی وجہ سے ہی ہمارے ملک میں آج تک جمہوری نظام کامیاب نہیں ہو سکا ہے اس لئے یہ بے حد ضروری ہے کہ شرح خواندگی کو برھانے کے لئے قدامات کیے جائیں تاکہ پارلیمنٹ کے ایوانوں میں عوام کی حقیقی نمائیدگی ممکن ہو سکے اگر اس دور جدید میں بھی اپنے آپ کو پاکستانی عوام نے با شعور نہ کیا تو عوام پانچ سال کے لئے پھر اپنے آپ کو اندھیرے کنوے میں دھکیل بیٹھے گے۔

پاکستان کے موجودہ حالات بد سے بدتر ہو تے جا رہے ہیں ایسے میں حکومت کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ لوگوں میں شعور آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھی کام کرنا چاہیے حکومت اپنی مدت پوری کرنے کو ہے اور الیکشن کی تیاری کے لئے سیاستدان انتھک محنت میں مگن ہیں میرے اور ہمارے وطن عزیز پاکستان کو اس کے حال میں چھوڑا ہو ا ہے یہ سب کیا ہے ؟ مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آتی اگر آپ لوگوں کو کچھ سمجھ آتی ہے تو مجھے بھی سمجھائیں یہ کیسی سیاست ہے؟ یہ حکمران اور عوام کیسے ہیں ؟ ہمارے قائد نے ہمیں ایسا پاکستان اور ایسی سوچ تو نہیں دی تھی ہمارے قرآن نے ہمیں بے وقوف بننا اور بے وقوف بنانے کا حکم تو نہیں دیا تو پھر ہمیں ایک دوسرے پر اور اپنی ذات پر بے جا ظلم کیوں کرنے میں مگن ہیں آخر کب تک جھوٹ کرپشن ظلم اور نا انصافی کا دور چلتا رہے گا ؟ آخر کب تک؟کیسے بدلے گا یہ نظام ؟ ہمیں کسی سے یہ سوال پوچھنے کی ضرورت نہیں ہو نی چاہیے کیونکہ ہمارے مذہب دین اسلام نے ہمیں ہر طور طریقہ بتا یا ہوا ہے مگر ہم اپنے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہو ئے اصولوں اور حضرت عمر کے دور کی حکمرانی سے بے خبر ہو چکے ہیں۔

Pakistan Education

Pakistan Education

اگر ہم اپنے دین کی طرف راغب ہو جائیں تو ہم آج اس دور میں بھی کامیاب شخص کامیاب قوم کامیاب حکمران بن سکتے ہیں اس دنیا میں بہت سی قومیں آباد ہیں مگر ہر کوئی ترقی کی راہ کی طرف گامزن ہے تو پھر ہمیں ایسا کیا ہو گیا ہے کہ ہم درست سمت نہیں چل سکتے ہم میں صرف شعور کی کمی ہے نہیں تو ہم بھی آج عروج پر ہو تے شعور ہمیں جانکاری سے ملے گا اور جانکاری حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیم کا ہونا ضروری ہے دوسرے ترقی یافتہ ملکوں نے اپنی عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بہت زیادہ پراگرام تشکیل دئیے ہوئے ہیں ترقی یافتہ ممالک اپنے سکولوں میں نصابی تعلیم کے علاوہ بچوں کو مختلف ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے بھی تربیت دیتے ہیں ۔بچوں کو زلزلے عمارت میں آگ لگنے یا کسی بھی ناگہانی آفت میں پھنس جانے کی صورت میںجا ن کی حفاظت کے طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں اس طرح بچوں کے اندر خود اعتمادی پیدا ہو تی ہے اور وہ مشکل وقت میں گھبرانے کی بجائے دانشمندی سے کام لیتے ہیں پاکستان کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو چاہئے کہ ہمارے ملک میں بھی سکو ل و کالج میں نصابی تعلیم کے علاوہ ہنگامی حالات میں حفاظتہ اقدامات کی تعلیم بھی لازمی قرار دی جائے۔

ہم لوگوں میں تعلیم کی آگاہی اور شعور آجائے گا تو ہم پاکستان میں چلنے والی سیاست کو سمجھ جائیں گے اور اپنی عزت بچا لیں گے جو اس وقت داؤپر لگی ہے کیونکہ پاکستان میں پچھلے تیس ساے چالیس سالوں میں چند ایک چہرے روپ بدل بدل کر سامنے آرہے ہیں اور مل بیٹھ کر کھا پی رہے ہیں اور ہما رے وطن عزیز کو قرضوں اور معاشی حالات سے دو چار کر رہے ہیں ان کو کچھ فرق نہیں پڑتا ہمارے ملک میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے کیا یہ ہمیشہ اسی طرح رہے گی ؟ جو کچھ کراچی میں ہو رہا ہے اس کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ہر بیماری کا کوئی نہ کوئی علاج ہو تا ہے مگر اس مسئلے کا کوئی علاج کیوں نہیں ہے ہماری حکومت کو چاہئے کہ وہ مسئلے کی تفتیش کرے اور اس مسئلے کی جڑ کو تلاش کریں بجائے اس کے کہ ہر بار بم دھماکے کے بعد عوام کو بہلانے کے لئے یہ بیان دیں کہ یہ طالبان نے کیا ہے۔

Pakistan Blasts Killings

Pakistan Blasts Killings

ہمیں اس چیز سے غرض نہیں ہے کہ یہ بم دھماکے کو ن کرتا ہے ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں بھی امن ہو کسی ماں کو اپنی اولاد کے بے گناہ قتل پر رونا نہ پڑے یہ تب ہو گا جب ہم سب مل کر شعور اجاگر کر یں اور عوام میں تعلیم عام ہو جائے اس وقت وطن عزیز بہت زیادہ مشکلات سے دو چار ہے ہمیں حالات کو سمجھے ہو ئے اور اپنی عزت بحال کرنے کے لئے بہت ضروری اقدامات کرنے پڑیں گے تا کہ ہم اپنے وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کر سکیں۔

تحریر : روبینہ تبسم