گجرات کی خبریں 11-02-2013
Posted on February 12, 2013 By Noman Webmaster گجرات
ممتاز ثناء خوانِ رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم و اکائونٹ آفس گجرات کے سینئر ایڈیٹر نسیم احمد چشتی طویل علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
گجرات (جی پی آئی)ممتاز ثناء خوانِ رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم و اکائونٹ آفس گجرات کے سینئر ایڈیٹر نسیم احمد چشتی طویل علالت کے بعد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، مرحوم کا نماز جنازہ آج مورخہ12فروری کوقبرستان بھٹیاں میں ادا کی جائیگی، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے وزرا کا ٹولہ اقتدار میں ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ ، کرپشن اور قبضہ گروپوں کا ہونا انتہائی افسوس ناک امر ہے عمر مسعود فاروقی
گجرات (جی پی آئی)گجرات کے وزرا کا ٹولہ اقتدار میں ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ ، کرپشن اور قبضہ گروپوں کا ہونا انتہائی افسوس ناک امر ہے ان خیالات کا اظہار گجرات معاشی انقلاب فورس کے چئیرمین عمر مسعود فاروقی نے عوامی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔واک کا اہتمام گجرات معاشی انقلاب فورس کے زیر انتظام کیا گیا تھا جس میں رانا مشرف ناز ، پیرزادہ امتیاز سید ، خالق محمود، سید امجد رضوی ، خالد مسعود ایڈووکیٹ ، سید باقر رضوی، شیخ عمراعجاز، سلمان بہادر ایڈووکیٹ، عمر شفقات، سید فرخ شاہ، روحان شاویز ملک،سید رضوان علی شاہ، حافظ ظہیر عباس سندھو، ڈاکٹر رزاق غفاری ، سید ساجد حسین شاہ، چوہدری محمد عمران کمبوہ، عدیل انور، یاسر احمد وریا، عبدالغفار چوہدری، محمد ریاض بھٹی، محمد شیراز اور دیگر نے شرکت کی، واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمر مسعود فاروقی نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے سیاستدان ہر دور میں اقتدار کا حصہ رہے ہیں اور آج بھی حلقہNA 105سے تعلق رکھنے والے چوہدری پرویز الٰہی نائب وزیر اعظم ہیں اور وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار بھی اسی حلقہ سے ہیں لیکن انہوں نے گجرات کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم نہیں کئے اور نہ ہی گجرات کی صنعت کی ترقی کیلئے کوئی اقدامات کئے ہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گجرات کی صنعتیں بند ہوگئی ہیں اور بیروزگاری کا سیلاب امڈ آیا ہے جبکہ کرپشن کو بھی فروغ ملا ہے سیاستدانوں کی پشت پناہی کی وجہ سے قبضہ گروپوں کا بھی کاروبار ترقی کررہا ہے۔سیاستدان عوام سے مخلص نہ ہیں یہی وجہ ہے کہ پانچ سالہ دور حکومت ختم ہونے کو ہے اور گجرات میں کسی قسم کی تعمیروترقی کے منصوبے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچے اور نہ ہی گجرات کی عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ عوام ان سیاستدانوں کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ، عہدیدار اور کارکن خاموش انقلاب کی بات کررہے ہیں اور سیاسی لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں کہ خاندانی اور مورژی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجروں ، صنعت کاروں اور نوجوانوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور حق سچ کی بات کا ساتھ دینا چاہیے گجرات معاشی انقلاب فورس غیر سیاسی جماعت ہے اور عوامی مسائل پر بات کرنا ہر کسی کا حق ہے اور سیاست دانوں کو یہ باآور کروانا ہوگا کہ عوام ان کی زرخرید نہیں ہے۔میں گجرات کی عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارا پر تپاک استقبال کیا اور ہمارے اس اقدام کی بھرپور حمایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق ناظم یونین کونسل 58 مہر مشتاق احمد کی رہائشگاہ پر گزشتہ روز عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق ناظم یونین کونسل 58 مہر مشتاق احمد کی رہائشگاہ پر گزشتہ روز عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا ، محفل پاک کی نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، تلاوت قرآن پاک کا شرف فخر القراء قاری محمد آصف جاوید چشتی مدرس قمر العلوم نے حاصل کیا ، جبکہ ممتاز ثناء خواں محمد عمران شاکر ، سید دلدار حسین شاہ اور حافظ افضل نے ہدیہ نعت پیش کیا ، تلاوت و نعت کے بعد حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ پیر محمد ظہیر الدین مصطفی نظامی ناظم اعلیٰ قمر العلوم نے حضور اکرم صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ ، ولادت باسعادت اور سید البشر کے حوالے سے مفصل خطاب فرمایا بعد ازاں ختم شریف وصلوة ٰ و سلام پڑھا گیا ، جس کے بعد سید خادم حسین شاہ اور صاحبزادہ محمد ظہیر الدین معظمی نظامی نے خصوصی دعا فرمائی ، دعا کے بعد میزبان محفل مہر مشتاق اور مہر حاجی ممتاز احمد نے محفل پاک میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ، اور تمام احباب کو بٹھا کر لنگر شریف بھی کھلایا ، محفل پاک میں شرکت کرنے والوں میں سید منظور حسین شاہ ، سید بشیر حسین شاہ ، پنجاب نعت کونسل کے صدر شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری عامر چوہدری ، سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر چوہدری علی ابرار جوڑا ، نائب صدر محمد اشرف منہاس ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد یاسین ناصر ، فنانس سیکرٹری راجہ محمد اعجاز ، سٹیزن فرنٹ سٹی کے نائب صدر چوہدری حسین وقار جوڑا ، نائب صدر مرزا اکبر بیگ برلاس ، نائب صدر مرزا گلنواز ، رنگیورہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین طارق پرویز ڈار ، چیئرمین تحریک انصاف لائرز وونگ چوہدری خاور جاوید ایڈووکیٹ ، انجمن آرائیاں پنجاب کے نائب صدر مہر سعید انور سونی ، آرائیں موومنٹ سٹی گجرات کے سرپرست مہر بلال اجمل شیرانی ، نائب صدر مہر ندیم عباس ، سینئر نائب صدر محمد الیاس ، نائب صدر مہر نوید اختر ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مہر صغیر احمد قمر ، جائنٹ سیکرٹری مہر عبدالنوید ، جائنٹ سیکرٹری مہر خالد پرویز ، جائنٹ سیکرٹری مہر عبدالحمید عرف صاحب ، صدر ہمدرد آرائیں موومنٹ مہر ابراہیم، میاں نصیر احمد و میاں ظہیر احمد آف سیدا شریف ، چوہدری سرور ، چوہدری خلیل ، مرزا ارشد ، مہر ظفر اقبال ، میاں نذیر احمد ، میاں عرفان احمد ، میاں حفیظ ، سائیں اشرف ، طارق پرویز ڈار ، راجہ جاوید اقبال ، حاجی محمد صفدر ، مہر محمد ارشد ، مہر خرم ارشد ، طاہر بٹ ، ایوب صابر ، قاری سلیم ، ڈاکٹر عرفان احمد ، شفیق احمد طاہر ،مرزا ساجد اسحاق ، سید ذوالفقار شاہ ، ملک سلطان احمد نظامی ، چوہدری حاجی بشیر احمد ، چوہدری آصف بشیر ، مہر کاشی اسلم ، مہر ناصر رشید ، عامر ڈار ، مہر عتیق الرحمن ، ملک سکندر ، خالدہ باجوہ ، رضوان بٹ ، شکیل بٹ ، مہر بلال اشرف ، مہر عادل ، حافظ سلیمان ، بائو محمد آصف ، میر حسن سعید ، مہر حسنین سعید کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد شامل تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسینیہ ٹرسٹ کی جانب سے انجمن تاجران کے افراد کے اپنے اظہار تشکر کی میٹنگ کا انعقاد گزشتہ روز مام بارگاہ حسینیہ میں منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی) حسینیہ ٹرسٹ کی جانب سے انجمن تاجران کے افراد کے اپنے اظہار تشکر کی میٹنگ کا انعقاد گزشتہ روز مام بارگاہ حسینیہ میں منعقد ہوا ، صدر و اراکین حسینیہ ٹرسٹ کی جانب سے دوران محرم الحرام میں اعلیٰ ترین خدمات سرانجام دینے پر اظہار تشکر کی ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا ، جس میں صدر حسینیہ ٹرسٹ میرالطاف حسین جعفری ، جنرل سیکرٹری پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری ، صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی ، سیکرٹری جواد حسین جعفری کے علاوہ ٹرسٹیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، تمام شرکاء کے لئے اظہار تشکر کرتے ہوئے پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری اور الطاف حسین جعفری نے خطاب کیا ، تمام تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا ، مزید کہا کہ اس ضلع و شہر کی فضا گواہ ہے کہ ہم امن پسند ہیں اور قیام امن کے لئے تمام مسالک کے ساتھ ہمارا رواداری کا رشتہ قائم ہے ، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں جاوید یعقوب ڈار ، جاوید بٹ ، مرزا اقبال بیگ ہادی ، مقصود حسین ، سید اسد عباس ، طارق محمود ملک ، سیٹھ علی اصغر ، میرشجاع الدین ، نثار اللہ بٹ ، عتیق رشید بٹ ، ملک سرفراز احمد، سیٹھ محبوب صراف ، ملک اشتیاق ، ملک سلامت ، سید رضوان حیدر شاہ ، ڈاکٹر ارشد چوہدری ، عدنان شاہ ، طارق پاشا ، سید جابر کاظمی ، ملک اشتیاق ، رانا نذیر ، رزاق احمد غفاری اس موقع پر انجمن تاجران کے احباب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسینیہ ٹرسٹ اتحاد بین المسلمین کا داعی ہے اور ہمیشہ حسینیہ ٹرسٹ میں ضلع گجرات میں اتحاد و وحدت کو قائم کیا ہے ، ہم حسینیہ ٹرسٹ کی جانب سے اس کامیاب پروگرام پر صدر و اراکین حسینیہ ٹرسٹ کے شکر گزار ہیں ، کہ انہوں نے تاجر برادری کو ہمیشہ یاد رکھا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ہم حسینیہ ٹرسٹ کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کرینگے ، اس موقع پر حسینیہ ٹرسٹ کے ممبران ، میر فدا حسین ، سید رضا نقوی ، ڈاکٹر زاہد حسین ، چوہدری افضل ، میر اکبر علی بانیان لائسنس ہولڈر رانا مشرف علی ناز ، سید مظہر عباس ، وقار الحسن ہیرا ، سید افضال مہدی ، میر ثقلین اکبر نے شرکت کی ، اس موقع پر سید نوازش علی کاظمی ، سلیمان کاظمی بھی موجود تھے ، اس موقع پر حسینیہ ٹرسٹ کے راہنمائوںنے کہا یہ سرٹیفکیٹ حسینیہ ٹرسٹ کی جانب 13-11-2012کو محرم الحرام سے قبل بلائی جانے والی میٹنگ کے شرکاء کو دئیے گئے ہیں اور ہم تمام ان احباب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ، جنہوںنے کسی نہ کسی حوالے سے محرم میں تعاون فرمایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں جمہوریت اور انتخاب کو اقتدار اور مفاد کا کھیل بنا دیا گیا ہے
گجرات (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 107سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں جمہوریت اور انتخاب کو اقتدار اور مفاد کا کھیل بنا دیا گیا ہے ، حالانکہ وہ ملک و قوم کی تعمیر و تحریب کا ذریعہ بنتے ہیں اور تعمیر صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جو اپنے لئے کسی دنیاوی اجر کے متلاشی نہ ہوں ، گزشتہ روز عوامی وفود سے گفتگو میں سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اب ایک بار پھر انتخابات کی آمد اور پاکستان کی پریشان حال عوام کے امتحان کا وقت ہے کہ عوام کس قسم کی قیادت منتخب کرتے ہیں ، جماعت اسلامی پاکستانمحض ایک ”سیاسی ”یا مذہبی یا اصلاحی جماعت نہیں ہے ، بلکہ یہ وسیع معنی میں ایک نظریاتی جماعت ہے جو پوری انسانی زندگی کے لیے اسلام کے جامع اور عالمگیر نظریہ حیات پر یقین رکھتی ہے اور اس کو زندگی کے ہر شعبے میں عملاً نافذ کرنا چاہتی ہے ، ہمارے نزدیک دنیا کے بگاڑ کا حقیقی سبب اللہ اور آخرت سے بے نیازی اور رسالت کی رہنمائی سے رو گردانی ہے ، ہمیں انتخابات کے موقع پر بھی ایسے ہی لوگوں کو ووٹ دینا چاہیے جو خدا اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزارتے ہوں جن کا ماضی بے داغ ہو جن کی امانت و دیانت کی گواہی مخالف دیں جماعت اسلامی ایسے افراد میدان میں لائے گی ، اگر قوم نے اب بھی انصاف کا دامن ووٹ ڈالتے چھوڑ دیا تو اس کا نقصان کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف نوجوان نسل کی بہتر تربیت کیلئے اقدامات کرے گی فیضان خالد بٹ
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف نوجوان نسل کی بہتر تربیت کیلئے اقدامات کرے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فیضان خالد بٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ، اور لاہور میں ینگ ڈاکٹرز پر حملہ سے حکومت کی کارکردگی کھل کر سامنے آئی ہے ، حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت دونوں کی کارکردگی ناکامی کا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف ملک سے کرپشن ، لوٹ مار کا خاتمہ کرے گی ، اور جن لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی ، انہوںنے کہا کہ ، ہمیں انتخابات کے موقع پر بھی ایسے ہی لوگوں کو ووٹ دینا چاہیے جو خدا اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گزارتے ہوں جن کا ماضی بے داغ ہو جن کی امانت و دیانت کی گواہی مخالف دیں، انہوں نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے دوبارہ نام بدل کر عوام کے پاس آنے کیلئے پر تول رہے ہیں ، عوام کو چاہیے کہ ایسے افراد کا بائیکاٹ کرے اور اچھے افراد کو سامنے لائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین ایم این اے صاحبزادہ فضل کریم ا نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کو بطور نگران وزیراعظم کسی صورت قبول نہیں کرینگے
گجرات (جی پی آئی) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین ایم این اے صاحبزادہ فضل کریم ا نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کو بطور نگران وزیراعظم کسی صورت قبول نہیں کرینگے پنجاب حکومت کی طرف سے ہڑتالی ڈاکٹروں پر وحشیانہ تشدد قابل مذمت اور’ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات اور وعدے پورے کیے جائیں’ الیکشن کمیشن انتخابات میں آئین کی تمام شقوں پر عملدرآمد کروائے۔سنی اتحاد کونسل بھرپور قوت سے انتخابی میدان میں اترے گی بیگناہ افضل گورو کی پھانسی بھارتی ریاست دہشتگردی ‘عدالتی قتل’انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ناانصافی اور ظلم کی بدترین مثال ہے’ڈرون حملے جاری رکھنے کا امریکی بیان پاکستان کیخلاف اعلان جنگ ہے’دینی اور محب وطن حلقے ‘ان خیالات کااظہار انہوں نے سید ضیا ء نور شاہ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے کنٹری ڈائریکٹر کے بہنوئی سید عزیز نبی کی وفات پر تعزیت کے بعد ان کی رہائش گاہ جلالپور جٹاں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید چن پیر شاہ، رضوان منصور آونی، آل احمد شاہ، سید وسیم شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کو قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مصلحت کے دستانے اتار کر عملی اقدامات کرنا ہونگے۔کراچی میں روزانہ نعشیں گرتی ہیں بدامنی پر سپریم کورٹ کے ریمارکس حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے پولیس کو سیاست سے پاک کیے بغیر کراچی میں امن ممکن نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ بدعنوانی اور بدزبانی نے جمہوریت کو بدنام اور ناکام بنا دیا ملک کا آئین قرآن وسنت پر مبنی ہونا چاہیے تاکہ ملک کو جھوٹے بدعنوان نمائندوں سے نجات ملے۔انہوںنے کہاکہ مذہبی وسیاسی جماعتیں قانون کی بالادستی’نظام مصطفیۖ کے مکمل نفاذ اور بدامنی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام میںخود کش حملے حرام ہیں امریکی مظالم کو خود کش حملوں کاجواز نہیں بنایا جاسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز عالم دین علامہ نے ممتاز ثناء خوانِ رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم و قمر اکیڈمی روح رواں نسیم احمد چشتی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے
گجرات (جی پی آئی)ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے ممتاز ثناء خوانِ رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم و قمر اکیڈمی روح رواں نسیم احمد چشتی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور اسے بہت بڑا سانحہ قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ نسیم احمد چشتی پیر سیال کے مرید تھے ، اور ہمیں ان کی خدمات پر فخر ہے ، فن نعت خوانی کے حوالہ سے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی کے رہنمائوں سید احسان اللہ ، طارق سلیم نے گذشتہ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صابزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی
گجرات(جی پی آئی)جماعت اسلامی کے رہنمائوں ڈاکٹر سید احسان اللہ ،ڈاکٹر طارق سلیم نے گذشتہ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صابزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقعہ پر چوہدری جاوید اقبال برنالی بھی موجود تھے۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے سید سعید احمد شاہ گجراتی کو تیسر ی بار اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کے لیے سعید احمد گجراتی کی گرانقدر خدمات کی تحسین کی۔انہوں نے کہا اُ متِ مسلمہ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور نفرت کی دیواریں کھڑی کرنے والوں اور اسلام دشمنوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب بھی ہے۔صاحبزادہ سعید احمد گجراتی نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا اپنی رہائش گاہ آمد اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا نیکی اور خیر کے کاموں میں تعاون اور ہم آہنگی کی فضا قائم کرنا ہماری دینی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔اور وقت کی ضرورت بھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی میڈیا ایڈوائزرشاھد رضوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی گوجرانوالہ آمد سے سیاسی نقشہ بدل جائیگا
گجرات(جی پی آئی) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی میڈیا ایڈوائزرشاھد رضوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی گوجرانوالہ آمد سے سیاسی نقشہ بدل جائیگا15فروری کو عوام ثابت کر دینگے پہلوانوں کا شہر انقلاب کے متوالوں میں تبدیل ہو چکا ہے پاکستان عوامی تحریک نے محروم طبقات میں حقوق کا شعور پیدا کر دیا ہے اب کو ئی لٹیرا یا بد معاش غریب کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا 65سالوں میں حکمرانوں نے عوامی مسائل کوظر انداز کرکے اپنی نااہلی ثابت کردی ہے انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ اگر ترقیاتی فنڈ کے نام پر بددیانتی ختم کرکے عوام کو گیس اور بجلی جیسے بنیادی حقوق نہ دیے گئے تو ان کو سر چھپانے کی جگہ میسر نہیں آئے گی۔ انہوں نے واضع کہا کہ ہم ایسی جمہوریت کے قائل ہیں جس سے ملک وقوم مستحکم وخوشحال ہوں انتحابات ملتوی کروانا ایجنڈا نہیں تاہم شفاف اور منصفانہ انتحابات کو یقینی بنانا چاہتے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ15فروری کو جمعتہ المبار ک کی نماز کے بعد چن دا قلعہ بائیپاس پر شیخ الاسلام کا استقبال ہو گا اور جناح اسٹیڈیم یا پھر لاری اڈہ کے سامنے جلسہ عام ہو گا جلسہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ضلعی کی سطع پر 25کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) قومی وطن پارٹی شیرپائو کے چیف آرگنائزر پنجاب و فیڈرل کونسل ممبر محمد فیصل میرنے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ دہشت گردی کی لہر اور معاشی بحران نے زندگی کے ہر شعبے کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے اور اس صورتحال میں صوبے کی عوام کی یہ توقع تھی کہ مرکز اور صوبے کے اتحادی صوبے اور عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر اقدامات اٹھائیں گے مگر انھوں نے اس کے برعکس اقدامات اٹھا کر عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور وہ مزید مایوسی کے دلدل میں دھکیل دیئے گئے محمد فیصل میرنے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں جو اضافہ کیا تھا وہ جاری کمر توڑمہنگائی اور افراط زر کے تناسب سے ناکافی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے ،معاشی عدم استحکام بڑھ گیا ہے انہوں نے کہا کہپارٹی بھی ایسے افراد کو خوش آمدید کہتی ہے جو وطن اور اہل وطن کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ قومی وطن پارٹی شیرپائو دکھی انسانیت کے دلوں کی دھڑکن اور ظلم کے خلاف ننگی تلوار ہے، یہ ایک سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ تحریک بھی ہے ہم اپنی پارٹی میں ہم خیال اور اچھی شہرت کے حامل لوگوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ چیف آرگنائزر پنجاب و فیڈرل کونسل ممبر قومی وطن پارٹی شیرپائو محمد فیصل میر نے مزید کہا کہ آنے والا وقت ثابت کردے گا کہ قومی وطن پارٹی شیرپائو ہی حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمان اور محب وطن جماعت ہے اور انشاء اللہ وہ دن آئے گا جب ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا، غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کی حکمرانی قائم ہوگی اور قومی وطن پارٹی شیرپائو پورے پاکستان کو امن و محبت کا گہوارہ بنائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات کے وزرا کا ٹولہ اقتدار میں ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ ، کرپشن اور قبضہ گروپوں کا ہونا انتہائی افسوس ناک امر ہے ان خیالات کا اظہار گجرات معاشی انقلاب فورس کے چئیرمین عمر مسعود فاروقی نے عوامی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔واک کا اہتمام گجرات معاشی انقلاب فورس کے زیر انتظام کیا گیا تھا جس میں رانا مشرف ناز ، پیرزادہ امتیاز سید ، خالق محمود، سید امجد رضوی ، خالد مسعود ایڈووکیٹ ، سید باقر رضوی، شیخ عمراعجاز، سلمان بہادر ایڈووکیٹ، عمر شفقات، سید فرخ شاہ، روحان شاویز ملک، حافظ ظہیر عباس سندھو، ڈاکٹر رزاق غفاری ، سید ساجد حسین شاہ، چوہدری محمد عمران کمبوہ، عدیل انور، یاسر احمد وریا، عبدالغفار چوہدری، محمد ریاض بھٹی، محمد شیراز اور دیگر نے شرکت کی، واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمر مسعود فاروقی نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے سیاستدان ہر دور میں اقتدار کا حصہ رہے ہیں اور آج بھی حلقہNA 105سے تعلق رکھنے والے چوہدری پرویز الٰہی نائب وزیر اعظم ہیں اور وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار بھی اسی حلقہ سے ہیں لیکن انہوں نے گجرات کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم نہیں کئے اور نہ ہی گجرات کی صنعت کی ترقی کیلئے کوئی اقدامات کئے ہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گجرات کی صنعتیں بند ہوگئی ہیں اور بیروزگاری کا سیلاب امڈ آیا ہے جبکہ کرپشن کو بھی فروغ ملا ہے سیاستدانوں کی پشت پناہی کی وجہ سے قبضہ گروپوں کا بھی کاروبار ترقی کررہا ہے۔سیاستدان عوام سے مخلص نہ ہیں یہی وجہ ہے کہ پانچ سالہ دور حکومت ختم ہونے کو ہے اور گجرات میں کسی قسم کی تعمیروترقی کے منصوبے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچے اور نہ ہی گجرات کی عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ عوام ان سیاستدانوں کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ، عہدیدار اور کارکن خاموش انقلاب کی بات کررہے ہیں اور سیاسی لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں کہ خاندانی اور مورژی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجروں ، صنعت کاروں اور نوجوانوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور حق سچ کی بات کا ساتھ دینا چاہیے گجرات معاشی انقلاب فورس غیر سیاسی جماعت ہے اور عوامی مسائل پر بات کرنا ہر کسی کا حق ہے اور سیاست دانوں کو یہ باآور کروانا ہوگا کہ عوام ان کی زرخرید نہیں ہے۔