لاہور(جیوڈیسک)لاہور اورگردو نواح میں دھند چھٹ جانے کے بعد موٹر وے کوہرطرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ رات گئے دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو لاہور سے شیخوپورہ تک بند کردیا گیا تھا۔
جس کی وجہ سے بابو صابو انٹر چینج کی ملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور لوگ ٹریفک میں پھنسے رہے،صبح ساڑھے9 بجے دھند چھٹتے اورمطلع صاف ہوتے ہی موٹر وے کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔