شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی عالمی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے،امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ امریکا اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔
شمالی کوریا ایٹمی دھماکے پر امریکی صدر اوباما نے کہا کہ شمالی کوریا نے سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی۔ ایٹمی دھماکہ عالمی امن اور امریکا کے لئے خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ ایٹمی تجربہ خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتا ہے۔ برطانیہ اور روسی وزارت داخلہ نے بھی شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی سخت مذمت کی ہے۔