برازیل(جیوڈیسک) ریوڈی جنیروبرازیل میں ریوڈی جنیرو کارنیول میں مختلف تھیم لیے سامبا اسکولوں کی رنگا رنگ پریڈ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ برازیل کی ثقافت میں طویل دورانئے کی ٹیلی وڑن ڈراموں کی بڑی اہمیت ہے۔
چنانچہ اس سال کے جشن میں سامبا اسکولوں نے گزشتہ چند برسوں میں برازیل کے ٹیلی وژن کے مقبول ترین سوپ ڈراموں کی کامیابی کو تھیم بنایا، اس انوکھی پریڈ سے لطف اٹھانے 80 ہزار افراد آئے ۔تقریب میں سامبا اسکولوں کے ہزاروں ڈانسرز نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے رنگ برنگے کاسٹیومز پہنے روشنیوں سے مزین فلوٹس کے ساتھ ڈانس پیش کیا۔ کارنیوال کا آج آخری روز ہے۔