میٹرو بس منصوبہ خادم اعلی پنجاب کی تعمیری سوچ اور مثبت حکمت عملی کا بہترین نمونہ ہے ، نبیلہ طارق بٹ
Posted on February 12, 2013 By Zain Webmaster لاہور
لاہور : مسلم لیگ ن کی ایڈیشنل انفارمیشن سیکر ٹری نبیلہ طارق بٹ نے ملک ارشد کو ٹگلہ سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبہ خادم اعلی پنجاب کی تعمیری سوچ اور مثبت حکمت عملی کا بہترین نمونہ ہے جس کی تیس ارب کی لاگت سے ریکارڈ مدت میں تکمیل سے مخالفین کے منہ بند ہو گئے ہیں۔
اس نہ صرف لاہور کے شہریوں بلکہ ملک بھر لاہور میں آنے والوں خصوصا تاجروں ، طلبہ ، وکلاء ، ملازمین،مریضوں اور روزانہ سفر کرنے والوں کو بین الاقوامی اور سستی سفری سہولت میسر ہو گی، میٹرو بس منصونہ نے لاہور کے حسن کو دوبالا کردیا ہے ا ور یہ سفر کے ساتھ ساتھ سیر کا ذریعہ بھی ہے۔میاں محمد شہباز شریف نے چار ہفتے مفت سفر کی سہولت دیکر شہریوں کو دوران تعمیر سفری مشکلات کا ازالہ کر دیا ہے۔نبیلہ طا رق بٹ کا مز ید کہنا تھا کہ جوں جوں الیکشن نزدیک آرہے ہیں پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا گراف ان کے کرتوتوں کے سبب گرتا جا رہا ہے۔
سردیوں کے موسم میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے گھریلو،زرعی اور صنعتی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔اور عام آدمی سوچنے پر مجبور ہے جس حکومت نے پانچ سال پورے کرنے کے باوجود ڈرون حملوں ، مہنگائی بے روزگاری ،غربت ،مفلسی،خود کشیوں سردیوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا عذاب دیا ہے اس کو کس بنیاد پر ووٹ دیا جائے۔
جمہوریت کے دعویدارں نے بلوچستان میں ایمر جنسی لگا رکھی ہے۔ عوامی نمائیندوں کی خرید و فروخت کا بازار لگا ہوا ہے ایک تاجر کی ناکامی کے بعد دوسرا آزمایا جارہا ہے۔ قرضوں کی حدیں کراس ہونے کے باوجود ملک کو قرضے لے لے کر دیوالیہ کیا جارہا ہے۔