نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرنے چاہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان مارٹن نسر کی نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں افضل گورو کی پھانسی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کافی تناو چل رہا ہے۔
دونوں ممالک کی حکومتوں کو چاہئے کہ مسئلہ کشمیر پر حالیہ دنوں میں پیدا ہوئے تنائو کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کریں۔ انھوں نے کہا کہ تمام معاملات کو قریب سے دیکھا جا رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیا ن صرف مذاکرات ہی تناو کو کم کر سکتے ہیں۔