لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے درمیان قومی اسمبلی کے حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاء گئے۔ صوبائی حلقوں پر مذاکرات چودہ فروری کو ہوں گے۔
بلاول ہاؤس لاہور میں صدر زرداری سے چودھری شجاعت کی زیرقیادت وفد کی ملاقات میں قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کا مکمل جائزہ لیا گیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ جن حلقوں پر دونوں جماعتوں میں کوئی کامیاب ہوئی ہے تو وہاں پر اسی پارٹی کا امیدوار پارٹی الیکشن لڑے گا۔
اتحادی جماعت اسے سپورٹ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے صرف چند حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ باقی ہے جس کو بھی جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ مذاکرات میں صوبائی حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے چودہ فروری کو اجلاس طلب کر لیا گیا۔
اس پہلے یہ اجلاس 15 فروری کو بلایا گیا تھا۔ صدر زرداری سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ ق کے وفد میں چوہدری شجاعت حسین کے علاوہ ، نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی ، مونس الہی ، راسخ الہی، مشاہد حسین سید اور شفاعت حسین شامل تھے۔