کراچی (جیوڈیسک) شاہ زیب قتل کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی ، کراچی پولیس کیس میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
شاہ رخ جتوئی نے اپنے وکیل کی وساطت سے سپریم کورٹ میں ایک الگ درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں متوازی کارروائی سے ٹرائل کورٹ کی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ سماعت روک دے تاکہ ٹرائل کورٹ میں کیس منطقی انجام تک پہنچ سکے اور انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔