ممبئی(جیوڈیسک)سنسنی خیز فلمیں بھی انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہیں اگر عوام انہیں پسند کرتے ہیں تو ہمیں ایسی فلمیں بنانے سے گریز نہیں کرنا چاہیئے۔بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کہتی ہیں کہ وہ خوف کا چہرہ بن چکی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بپاشا نے کہا کہ مجھے ٹرینڈ بیٹر بننے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں خوف کا چہرہ بن چکی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سنسنی خیزی پر مبنی فلمیں بھی انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہیں اور اگر عوام انہیں پسند کرتے ہیں تو ہمیں ایسی فلمیں بنانے سے گریز نہیں کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جتنی ہارر فلموں میں کام کر چکی ہیں ان سب میں ان کا کردار مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی آئندہ فلم آتما میں بھی ان کا کردار کافی منفرد ہے اور شائقین اسے پسند کریں گے۔