اردو کے عہد ساز شاعر فیض احمد فیض کی 102 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

Poet Faiz Ahmed Faiz

Poet Faiz Ahmed Faiz

اسلام آباد (جیوڈیسک) معاشرتی مساوات، شخصی آزادی، انسانی حقوق کے علمبردار اور اردو کے عہد ساز شاعر فیض احمد فیض کی 102ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔

موجودہ عہد کی تین نسلوں کو متاثر کرنے والے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی 102 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ ان کی رومانوی شاعری کی حلاوت آج بھی سننے والے کو مسحور کر دیتی ہے۔

ان کے اشعار کی انقلاب آفرینی آج بھی جذبوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ہے۔ فیض نے شخصی آزادی اور حقوق کی آواز کچھ اس طرح بلند کی کہ وہ سب کی آواز بن گئی ، فیض کو روس کی جانب سے لینن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا اور نوبل پرائز کے لیے بھی منتخب ہوئے ،بے شک اردو ادب عہد ساز شاعر فیض پر فخر کرتا رہے گا۔