گجرات کی خبریں 12.02.2013
Posted on February 13, 2013 By Noman Webmaster گجرات
ڈی سی اونے خطرناک مرض میں مبتلا نوجوان محمد سلمان کے فوری علاج کا حکم دیدیا
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او نوازش علی نے گجرات رہائشی خطرناک مرض میں مبتلا نوجوان محمد سلمان کے فوری علاج کا حکم دیدیا ہے۔میڈیا میں اس حوالے سے خبروں کی اشاعت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او نے متاثرہ نوجوان سے ملاقات کی اورا یگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیاض کو فوری طور پر محمد سلمان کے معائنہ اور علاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں عزیز بھٹی ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر خاور نے محمد سلمان کا معائنہ کیا اور ڈی سی او کو بتایا کہ جدید سرجری سے محمد سلمان کے بازو میںدرپیش مسائل کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے ۔ سرجن کی تجویز پر نوجوان کے طبی ریکارڈ بارے میئوہسپتال کے ماہرین سے مشاورت کرنے اور انکی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پرمتاثرہ نوجوان محمد سلمان اور اسکے اہلخانہ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او نوازش علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوان کے علاج معالجہ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات معاشی انقلاب فورس کے زیر اہتمام منعقدہ واک میں یوسی 49گجرات کے وفد کی شرکت
گجرات (جی پی آئی) گجرات معاشی انقلاب فورس کے زیر اہتمام منعقدہ واک میں یوسی 49گجرات کے وفد نے بھی شرکت کی ، جس میں رانا سیف ، علی محمد ،بلال ، مہر عادل ، جابر ، سمیر ، راجہ ، جہانزیب ، حمزہ ، مزمل بٹ ، زین ، علی ، ولایت ، حیدر شاہ ،سلیمان بٹ عرف مانی ، ساجد بٹ و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتیوں کو رام کرنے کی اشد ضرورت ہے :ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ
گجرات(جی پی آئی)فضل گورو کی پھانسی اور مردہ بھارتی اجتماعی ضمیر۔بھارت نے گزشتہ روز تحریک آزادی کشمیر کے ایک اور مجاہد افضل گورو کو تہاڑ جیل میں پھانسی پر چڑھا کر جس عدالتی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دور حاضر میں اس کی مثال ملنا مشکل ہے یہ پھانسی ایک ایسے وقت میں دیکھنے کو آئی ہے جب الیکشن قریب ہیں۔اور بھارتی کانگریس کو انتہا پسند ہندو جماعتوں اور متعصب بھارتیوں کو رام کرنے کی اشد ضرورت تھی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر ضلع ڈاکٹر سید احسان اللہ اور جنرل سیکرٹری میاں شبیر احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا گھنائونا اور مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا پر واضح ہو گیا ہے جس نے افضل گورو کو نہ صرف وکیل تک کرنے کی اجازت نہ دی جو بنیادی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ پھانسی سے قبل ان کے ورثا کو اطلاع تک بھی نہیں دی گئی اور ان کی لاش کو تہاڑ جیل میں دفن کر دیا گیا بھارت اس سے قبل 11فروری 1984ء کو مقبول بٹ کو بھی اس طرح تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر یہیں تہاڑ جیل میں ہی دفن کر دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ افضل گورو کی پھانسی یقیناً ہمارے اُس میڈیا گروپ کے لیے بھی ایک سبق ہے جو دور حاضر کی مکار ترین سلطنت بھارت سے “امن کی آشا”لگاتے ہوئے اس سے دوستی کی امید رکھے ہوئے ہیں۔حیرت ہے کہ کسی بھارتی اداکارہ کی سالگرہ ،برسی،پر پورے پروگرام کرنیوالے اور سوات کی جعلی وڈیو پر کئی دن تک سوگ منانے والے اور اس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دینے والے اس میڈیا گروپ کی جانب سے اس قانون شکنی اور درندگی پر مناسب کوریج دینا بھی گوارا نہیں کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور سے تبدیل ہوکر گجرات تعینات ہونیوالے سیکرٹری آر ٹی اے میاںمحسن ریاض نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیا
گجرات (جی پی آئی )لاہور سے تبدیل ہوکر گجرات تعینات ہونیوالے سیکرٹری آر ٹی اے میاںمحسن ریاض نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے یادرہے کہ میاں محسن ریاض کی گجرات میں پہلی تیعناتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی حلقو ںنے حکومت پنجاب سے گجرات میں ایم ایم پی آئی کی تعیناتی کا مطالبہ کیا
گجرات (جی پی آئی)گجرات شہر میں عرصہ دراز سے ایم ایم پی آئی کی سیٹ خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے متعلقہ مسائل حل نہ ہونے سے شہریوںکوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گو جرانوالہ میںتعینات ایم ایم پی آئی سید اعظم شاہ کے پاس گجرات حافظ آباد کا آضافی چارج ہے وہ ہفتہ میں صرف دو دن گجرات ‘منڈی بہائوالدین کاد ورہ کرتے ہیں ‘گجرات کے عوامی حلقو ںنے حکومت پنجاب سے گجرات میں ایم ایم پی آئی کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرو بس سروس پراجیکٹ میاں برادران کی نہایت بہترین کاوش ہے :قمر بشیر
گجرات(جی پی آئی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت قمر بشیرسینئر نائب صدرمسلم لیگ ن یوسی50نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میٹرو بس سروس پراجیکٹ میاں برادران کی نہایت بہترین کاوش ہے جس سے عوام الناس کو بے شمار فائدہ ہو گا کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام کیلئے یہ میاں برادران کا بہترین تحفہ ہے اس میٹرو بس پراجیکٹ سے نہ صرف لاہور کے عوام الناس مستفید ہونگے یہ پاکستان اور ترقی کا مشترکہ کارنامہ ہے پورے پاکستان میں یہ تاریخی کام میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف نے کیا جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے اور ساڑھے چار سال میں اس کی لاگت ملک کو واپس آ جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی تو پورے ملک میں اس طرح کے پراجیکٹ شروع کئے جائینگے انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں کم سے کم لاگت سے مکمل ہوا ہے انشاء اللہ مسلم لیگ ن اسی طرح کے نئے پراجیکٹ شروع کرے گی جو عوام کیلئے خوشی کا باعث ہونگے پہلے دور حکومت میں مسلم لیگ ن نے موٹر وے کا پراجیکٹ مکمل کیا تھا جس سے آج تک پورے پاکستان کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں اور میٹرو بس سروس سے بھی اوورلوڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا اور مہذب لوگوں کی سواری مہذب طریقے سے اپنا سفر کر سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری مبشر کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف دن بدن مزید مقبولیت حاصل کر رہی ہے : ملک محمد سلیم
گجرات (جی پی آئی)مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک محمد سلیم آف گلانوالہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری مبشر کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف دن بدن مزید مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور ان کی کاکردگی کو دیکھتے ہوئے آئے روز لوگ جوق در جوق تمام دوسری پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کر رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے انٹر پارٹی الیکشن کروا کر دوسری پارٹیوں سے سبقت حاصل کر لی ہے کیونکہ باقی سیاسی جماعتیں موروثی جماعتیں بن چکی ہیں حالانکہ دنیا میں یہ نظام چل رہا کہ بہترین پارٹی ورکر جس کا کام اچھا ہو اُسے ترقی دی جا تی ہے اور ادھر پاکستان میں ہر باپ کو اپنا بیٹا ہی اچھا لگتا ہے بے شک وہ نیلہ دھلہ ہی کیو ں نہ ہو وہ اپنے باپ کو لیڈر ہی دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں سیاسی پارٹیوں کے ورکر مایوس ہو کر ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری پارٹی میں آتے جاتے رہتے ہیں کیونکہ انہیں اپنے مستقبل کا پتہ ہے کہ وہ ہمیشہ ورکر سے ورکر کی حیثیت تک ہی محدود رہیں گے قائد تحریک عمران خان نے جو کام شروع کیا ہے ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کااچھا ورکر اچھے عہدے پر فائز ہوگا اور یہی وجہ ہے کہ لوگ دھڑا دھڑ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد ملک میں تبدیلی لے کر آئینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زرداری ٹولہ نے ملک کومعاشی طور پر کھوکھلا کردیا ہے :میاں وسیم صادق صراف
گجرات (جی پی آئی )زرداری ٹولہ نے ملک کومعاشی طور پر کھوکھلا کردیا ہے اور حکمران امریکہ کے زر خرید غلام بن چکے ہیں رہی سہی کسر اقتدار کے بچاری ق لیگ کے زعماء نے نکال دی ہے پاکستان کے غیور عوام بیدار ہوچکے ہیں اور اب وہ زرداری ٹولہ اور ان کے حلیفوں کوپہچان چکے ہیں جس سے ہر ٹولہ عوام کا سامنا کرنے سے خوف محسوس کرتا ہے او رالیکشن کا التواء چاہتا ہے جبکہ میاں برادرا ن ملک وقوم کے حقیقی خیر خواہ ہیں اور مسلم لیگ ن لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے ہمیں الیکشن کی بھر پور تیاری کرنا ہوگی اور حلقہ این اے 105اور پی پی 110سے پنجاب کے دشمنوں اور لیٹروں و قبضہ گروپو ں کے سرپرستوں کو عبرتناک شکست دلوانے کی قومی خدمات سرانجام دینا ہونگیں’ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل گجرات کے فنانس سیکرٹری میاں وسیم صادق صراف نے ن لیگی کارکنوں کے مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری برادران پنجاب کے ہیرو اور ضلع گجرات کے عوام کے نجات دہندہ ہیں صاحبزادہ محبوب رضا
گجرات (جی پی آئی)چوہدری برادران پنجاب کے ہیرو اور ضلع گجرات کے عوام کے نجات دہندہ ہیں ضلع گجرات کے عوام آئندہ انتخابات میں فصلی بٹیروں کو مسترد کرکے اپنے محسن چوہدری برادران اور ان کے نمائندوں کو بھر پور کامیابی دلوائینگے چوہدری برادران ے پنجاب بھر بالخصوص ضلع گجرات میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھوا کر عوامی خدمت کی ایک لازوال تاریخ رقم کی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن شادیوال کے ممتاز رہنماء صاحبزادہ محبوب رضا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گجرات کے باسی وفا شعار اور وہ اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹیزن فیڈ بیک سسٹم سے اداروں میں کرپشن کے خاتمہ میں بھر پور مدد مل رہی ہے:ڈی سی او نوازش علی
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او نوازش علی نے کہا ہے کہ سٹیزن فیڈ بیک سسٹم سے اداروں میں کرپشن کے خاتمہ میں بھر پور مدد مل رہی ہے۔تمام محکموں کے سربراہان شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے اس نظام کو مزید موثر بنانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں اور اسکی روشنی میں عوام کے لئے سہولیات میں اضافہ اور کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں اے ڈ ی سی سمیر احمد سید، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، ای ڈی اوز ڈاکٹر خالد فیاض، چوہدری محمد نواز، کاشف محمود طاہر،اسسٹنٹ کمشنرز محمد رضوان، مدیحہ طاہراور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبائی حکومت سیٹزن فیڈ بیک سسٹم کو کامیاب بنانے کے لئے پر عزم ہے تاکہ سرکاری محکموں کی خدمات حاصل کرنے والے افراد سے معلومات حاصل کر کے ہر طرح کی بدعنوانی، کرپشن کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ رجسٹریشن، ڈومیسائل، اسلحہ لائسنس برانچزکے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم ، تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ اس امر کو یقینی بنائیں کے سروسز حاصل کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا بر وقت متعلقہ ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا جا سکے تاکہ حکومت وضع کر دہ طریقہ کے مطابق فیڈ بیک حاصل کر سکے اور ان معلومات کی روشنی میں اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جاسکے۔اس موقع پر فیڈ بیک سسٹم کے اجراء سے ابتک ضلع گجرات کے مختلف محکموں کے متعلق عوامی فیڈ بیک کا جائزہ بھی لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ قوم زوال کا شکار ہو جاتی ہے ۔ اور تہذیب کو ماننے سے انکاری ہو جاتی ہے :سمیعہ نواز
گجرات(جی پی آئی)جب کوئی قوم اپنی تہذیب اور اقدارو روایات کے دائرے سے نکل کر دوسری اقوام کی تہذیب کو اپنا لیتی ہیں تو وہ قوم زوال کا شکار ہو جاتی ہے ۔ اور تہذیب کو ماننے سے انکاری ہو جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار نو منتخب ناظمہ صوبہ پنجاب اسلامی جمعیت طالبات سمعیہ نواز نے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت اُمتِ محمدی ۖ کے ہمیں ان کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے۔آپ ۖ نے کسی بھی قوم کی تقلید نہ توخود کی اور نہ ہی اپنی اُمت کو اجازت دی۔بلکہ صاف الفاظ میں بتا دیا کہ جو دوسری قوم کی تقلید کرے گا وہ ہم یعنی مسلمان قوم میں سے نہیں۔ ویلنٹائن ڈے جس شخص سے منسوب ہے وہ نہ تو ہم مسلمانوں میں سے ہے اور نہ ہی اس کا عمل جو وجہ شہرت بنا ،نہ ہم مسلمان قوم کویہ سب کچھ زیب دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد اکرم کائرہ کی صحت یابی کیلئے دعائیہ محفل کا خصوصی انتظام کیا گیا
گجرات (جی پی آئی )ڈیرہ گجراں پر گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء و سابق ناظم چوہدری توقیر اکرم کائرہ کی مغفرت اور ان کے والد چوہدری محمد اکرم کائرہ کی صحت یابی کیلئے دعائیہ محفل کا خصوصی انتظام کیا گیا تقریب میں ضلع بھر سے پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ ثناء خوان مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم نے با حضور سرور کونین صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کو خوبصورت انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی انقلابی کونسل کے ضلعی چیئر مین چوہدری جاوید گجر نے کہا کہ توقیر اکرم کائرہ شہید نے پیپلزپارٹی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیکر خود کو امر کرلیا ہے ان کی قربانی ہمیشہ یاد رہے گی انہو ں نے توقیر اکرم کائرہ شہید کے والد چوہدری محمد اکرم کائرہ کی صحتیابی کیلئے بھی خصوصی دعا کی ‘دعاکے اختتام کے بعد لنگر بھی تقسیم کیا گیا اس موقع پر چوہدری الیاس گجر چوہدری اعظم گجر چوہدری عمر گجر چوہدری عثمان گجر چوہدری ا صغر گجر سید اسد شاہ چوہدری طارق وڑائچ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ اے ڈویژن کی عقبی دیوار کوڑے کا ڈھیر بن گئی
گجرات (جی پی آئی ) ٹی ایم اے کی غفلت ‘تھانہ اے ڈویژن کی عقبی دیوار کوڑے کا ڈھیر بن گئی ‘ٹی ایم اے کا کوئی خاکروب عرصہ دراز سے یہاں صفائی کیلئے نہیں آیا ‘کوڑا ہونے کیو جہ سے مکین ڈینگی جیسے مرض میں مبتلا ہونے لگے ‘دکاندار کوڑا کرکٹ کی بدبو کیوجہ سے دکانداری کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں محلے کے مکینوں اور دکانداروں نے ڈی سی او ‘ٹی ایم او ‘سینٹری انسپکٹرسے اس کوڑا دان کوبند کرنے کامطالبہ کیا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے شہریوں میں مختلف موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور یہ محلہ شہرکا گنجاہ ترین محلہ بھی ہے تعفن اور بدبو کا ہر وقت یہاں پر بسیرا رہتا ہے جس کی وجہ سے ڈینگی وائرس اور مختلف بیماریاں دن بدن پھیل رہی ہیں اہل علاقہ کااصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپس کے اختلافات ختم کر کے پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں :مونس الٰہی
گجرات(جی پی آئی)آپس کے اختلافات ختم کر کے پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں ہم آپ کے لئے ہر وقت حاظر ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے مرکزی رہنماچوہدری مونس الہی نے ڈیرہ چوہدری اقبال سابق ناظم و سابق چیئرمیں یونین کونسل چک منجوں سوکلاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی نے جس طرح آپ کی خدمت کی ہے آپ کو بھی چاہیے کہ ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کو ہر جگہ سے کامیاب کروائیں سوکلاں کے عوام ہمارے پرانے ساتھی ہیں آج ہم آپ کے پاس آپ کے مطالبات آپ کے مسائل سننے اور ان کا حل کرنے کے لئے آئے ہیں لیکن آپ کے ذاتی اختلافات سے ہمارا نقصان ہوا ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنی تمام رنجشیں بھلا کر آپس میں ایک ہوجائیں اور مسلم لیگ ق کو مزید مضبوط بنائیں اس موقع پر عظمت حسین سید،چوہدری شاہد،عاطف حسین سید،چوہدری ذوالفقار پپن،چوہدری اصغر عباس وڑائچ،چوہدری نعمان اکبر وڑائچ،سید عامر عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔جونہی چوہدری مونس الہی مجنوں چک پہنچے تو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی ریلی نے انہیں ویلکم کیا پھولوں کی منوں پتیوں سے لاد دیا گیا پنڈال میں ہزاروں افراد موجود تھے جنہوں نے نعروں کی گونج میں استقبال کیا پنڈال میں تل رکھنے کی جگہ نہ تھی ورکر کنونشن کے پنڈال کو پھولوں سے بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا بعد میں علاقہ سے آئے ہوئے وفودسے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور ان سے تفصیلی گفتگو کی چوہدری محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کے دور جتنے ترقیاتی کام ہوئے نہ ہوئے ہیں نہ ہونگے انہوں نے ہمیشہ ہمارے مطالبات پورے کئے لیکن ہم نے ان سے وفا نہ کی میں چاہتا ہوں کہ جیسے چوہدری برادران ہم سے محبت کرتے ہیں ہم انہیں ووٹ کی صورت میں الیکشن کے روز بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدو شاہ کی وفات پر مونس الٰہی کا اظہار تعزیت
گجرات(جی پی آئی)باوا مدو شاہ کی وفات پر ان کے صاحبزدگان سے اظہار افسوس کے لئے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الہی فاتحہ کے لئے ڈیرہ مدو شاہ معین الدین پور گئے اس موقع سید خادم حسین شاہ،پر سید شاہد عباس شاہ، سید بابر عباس شاہ،سید اسد عباس شاہ،سید مجاہ حسین شاہ،آغا حسن ،عاطف عظمت سید،ملک عامر ،ملک ظہیر،ملک عنصرٹھکیدار،چوہدری اصغر عباس وڑائچ،چوہدری نعمان اکبر وڑائچ،چوہدری ذوالفقارپپن،ملک عامرنواز،ٹھیکیدار عنصر ملک،ملک عامر،چوہدری آفتاب چیمہ جرمنی،ڈاکٹر اشتیاق ودیگر موجود ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار مکمل ہو چکے ہیں چوہدری تنویر حسین
گجرات(جی پی آئی)سٹی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری تنویر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مخالفین جمع خاطر رکھیں انشاء اللہ آنیوالے الیکشن میں مسلم لیگ ن اہل گجرات کو حلقہ Na-105سرپرائز اور مضبوط امیدوار دے گی اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پاس پورے ملک میں ہر سیٹ پر ایک سے زیادہ امیدوار ہیں اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن اپنی با اصول سیاست اور گڈ گورننس کی وجہ سے ملک کی مقبول ترین جماعت ہے PMLQپیپلز پارٹی اور سونامی خان کی پارٹی کی اعلیٰ شخصیتوں کے علاوہ بہت سارے لوگ ہم سے رابطہ میں ہیں نگر ان حکومتیں بنتے ہی وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائینگے اور انشاء اللہ اس واقعہ پر مرکز کے علاوہ چاروں صوبوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کا ہی امیدوار NA105سے کامیاب ہو گا :چوہدری ظہور الٰہی
گجرات (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی رہنماء چوہدری ظہور الٰہی آ ف صباحت گروپ ایک میٹنگ میں کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن 105میں ایسا امیدوار لارہی ہے جس پر لوگ حیران رہ جائیں گے اور امیدوار واضح اکثریت سے جیتے گا اس پر ساراضلع اور ورکر بھی مطمئن ہونگے ورکروں کے اندر ایک نئی لہر دوڑ جائے گی ان کی واضح اکثریت کا سب اعتراف کرینگے گجرات کے عوام اپنے اس امیدوار کی واضح اکثریت پر جتائیں گے کیونکہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ کارنامہ ہائے میٹرو بس پوری دنیا میں ایک نئی چیز ہے میاں برادران کو اس کا جتنا بھی کریڈٹ دیا جائے کم ہے اس وقت میاں شہباز شریف عوام کے دلوںکی دھڑکن بن چکا ہے ضلع گجرات میں انکی کامیابی واضح نظر آرہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نامور کاروباری شخصیت مہر نوید اقبال المعروف پپل کے بھائی مہر ندیم اقبال کا ختم قل پڑھا گیا
گجرات (جی پی آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نامور کاروباری شخصیت مہر نوید اقبال المعروف پپل کے بھائی مہر ندیم اقبال کا ختم قل پڑھا گیا جامع مسجد بیگم پورہ میں اجتماعی دعا کے دوران ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گجرات کے صدر انعام الٰہی بٹ، صدر انجمن آرائیاں ضلع گجرات چوہدری عطاء اللہ گل، سابق نائب ناظم چوہدری سلیم اختر، عماد رفیق، سٹی صدر پیپلز پارٹی امیدوار حلقہ پی پی 111زاہد حسین سلیمی، سابق ناظم چوہدری اصغر تیل والا، سیٹھ ندیم اشرف، میرانجم، مقبول بٹ، شاہدسلیمی، چوہدری عثمان گڈو، شیخ تبسم ٹھیکیدار حاجی محمد اختر، مرزا محمد شفیق، شیخ بشارت نبی، عبدالرزاق سلیمی، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ضلع گجرات، بلا مانڈہ، طارق محمود، شیخ اقبال اختر ، چوہدری محمد ریاض ضلع کونسل، شیخ نجیب سیٹھی، تنویر خالق مینجر الفلاح بینک رحمان شہید روڈ، مرزا ساجد پرویز، مرزا طارق پرویز، سیدرضی شاہ، واجد علی کھو کھر ، ملک شوکت علی، ملک مظہر علی کھوکھر، عثمان بٹ،خالدپرویز بٹ، ٹھیکیدار ذوالفقار ، ٹھیکیدار امجد، شاہد محمود ، طارق قریشی بسم اللہ ٹریڈرز ، رانا عارف ، میر محمد طفیل، جی پی آئی ملک اعجاز، پیر نومی شاہ، چوہدری رضوان صابووال، ٹھیکیدار امجد محمود سابق کونسلر، ثوبان ظہیر بٹ، نعمان ظہیربٹ، ریحان ظہیر بٹ، چوہدری عاشق حسین، خالد بٹ،حاجی محمد ارشد سیگل سرامکس، و دیگر ممتاز شخصیات شریک تھیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طر ف سے پی ایم اے ضلع گجرات کے عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا
گجرات (جی پی آئی )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدنان اقبال مکی کی طر ف سے پی ایم اے ضلع گجرات کے عہدیداران کے اعزاز میں گجرات چیمبر میں ظہرانہ دیا گیا جس میں صدرپی ایم اے ضلع گجرات ڈاکٹرسرجن مقصود زاہد ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام عباس ظفر، ڈاکٹر نعیم خاور وڑائچ، ڈاکٹر اقتدار بیگ،ڈاکٹر سبحانی ، ڈاکٹر زاہد حسین شیرازی، ڈاکٹر چوہدری نذیر، کیپٹن ڈاکٹر غلام عباس ظفر، ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، سابق صدر گجرات چیمبر مرزا محمد مشتاق، الحاج محمد افضل گوندل، نائب صدر ندیم احمد چیمہ، نعیم امتیاز گوندل، ثناء اللہ بٹ، آفتاب احمد ایڈووکیٹ، نائب صدر ملک مظہر اقبال اعوان، لیاقت زمان اوپل، امتیاز کوثر، ملک گلزار ، عدنان احسان، فرقان ایوب، ملک طارق بلال، سابق صدر ناصر جاوید بٹ، چوہدری ضمن اقبال، امجد مجید بٹ، مرزا وقاص،احسان اللہ، حاجی محمد صدیق، سیکرٹری بشیر، ندیم احمد سندھو، اسد بھٹی،محمد شفیق، راجہ طاہر شیر، سعید بٹ، و دیگر ممبران کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات چیمبر کے ممبران کو ڈاکٹرز ہسپتال جیل روڈ میں سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے:ڈاکٹر مقصود زاہد
گجرات (جی پی آئی ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اکے صدرعدنان اقبال مکی اور ڈاکٹرز ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ضلعی صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد سرجن نے ایک ایم او یو سائن کیا جس کے تحت گجرات چیمبر کے ممبران کو ڈاکٹرز ہسپتال جیل روڈ میں سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے قبل ازیں تقریب کے موقع پر صدر گجرات چیمبر نے پی ایم اے ضلع گجرات کے عہدیداران سے خطاب میں کہا کہ پی ایم اے ضلع گجرات کے نو منتخب عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں گجرات چیمبرکی طرف سے ہم انہیںاپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیںصدر گجرات چیمبر ڈاکٹر مقصود زاہد نے اپنے خطاب میں کہاکہ پی ایم اے ضلع گجرات گجرات کی غیر سیاسی تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹری کا ایک فورم تشکیل دے رہے ہیں جس میں گجرات چیمبر ، لائنز کلب، پی ایم اے ، اور دیگر غیر سیاسی تنظیموں کے عہدیداران شامل ہونگے اور ہم اپنے مطالبات ہڑتالوں کی بجائے ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ پی ایم ا ے ضلع گجرات کے عہدیداران کا تعلق گورنمنٹ سیکٹر سے ہے اور تمام ممبران ایمانداری سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم گجرات کی کمیونٹی کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں گجرات چیمبر جس طر ح گجرات کی ترقی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کر رہاہے وہ قابل فخر ہے انہوں نے کہاکہ گجرات چیمبر کے ممبران کو ڈاکٹر ز ہسپتال میں بہترین سہولیات دی جائینگی اور آج جو ایم او یو سائن کیا گیا ہے اس کیمطابق گجرات چیمبر کے ممبران ڈاکٹر ز ہسپتال کی تمام سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیںانہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ہسپتال میں فری ڈائلاسسز کئے جارہے ہیں اور تین مشینیں کام کر رہی ہیں سی سی یو کا شعبہ بھی کام کر رہا ہے اور آئی سی یو کا شعبہ بہت جلد شروع ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس صدر عدنان اقبال مکی کی صدارت میں ہوا
گجرات (جی پی آئی )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس صدر عدنان اقبال مکی کی صدارت میں ہوا جس میں گجرات چیمبر کے زیر اہتمام تیسری سالانہ صنعتی نمائش کے انعقاد کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی اور مرزا محمد وقاص کو گجرات چیمبر کی صنعتی نمائش کا چیئر مین نامزد کیا گیا صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عدنان اقبال مکی نے کہا کہ گجرات چیمبر کے زیر اہتمام تیسری سالانہ صنعتی نمائش چوہدری ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں لگائی جائے گی جس کی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سے علیحدہ علیحدہ میٹنگز کی جائینگی انہوں نے کہا کہ گجرات چیمبر کی صنعتی نمائش 2013ء اپنی نوعیت کی ایک منفرد نمائش ہو گی جس میں بیرون ممالک سے بھی بزنس مین اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائینگے اور مختلف ممالک کے سفیروں اور کمرشل اتاشیوں ، ملک بھر کے چیمبروں کے صدور اور بزنس مینو ں کو بھی وزٹ کی دعوت دی جائے گی ۔اور اس صنعتی نمائش کو بہترین انداز میں آرگنائز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی اسٹیڈیم ہی نمائش کیلئے موزوں ترین جگہ ہے اور اس کیلئے اجازت لینے کیلئے بھر پور جدوجہد کی جائے گی تاکہ گجرات کے عوام تفریح کے ساتھ ساتھ گجرات کی مصنوعات سے بھی آگاہی حاصل کر سکیں سرپرست اعلیٰ شاہین گروپ الحاج محمد افضل گوندل، نے کہا کہ صنعتی نمائش میں تعلیم اورصحت کے شعبہ سیوابستہ افراد کوبھی سٹالز دئیے جائیں گجرات چیمبر میں بھی تعلیم اور صحت کے شعبہ کو آگے لانے کیلئے قائل کیا جائے سابق صدر مرزا محمد مشتاق نے کہا کہ صنعتی نمائش تاریخی ہو گی اور اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں متحرک افراد کو شامل کیا جائے گا نائب صدر گجرات چیمبر ندیم احمد چیمہ نے کہا کہ تمام ایگزیکٹو ممبران اور شاہین گروپ کے عہدیداران و ممبران ملکر اس صنعتی نمائش کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے اجلاس میں کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس کی نئی ممبر شپ کی منظوری بھی دی گئی اس موقع پر ندیم احمد سندھو، امجد مجید بٹ، نعیم امتیاز گوندل،ناصر جاوید بٹ، محمد شفیق، آفتاب احمد ملک مظہر اقبال اعوان نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونان میں مقیم نوجوان جاں بحق
گجرات (جی پی آئی)شادیوا ل کے محمد بلال ولد محمد شریف غفاری جو عرصہ پانچ سال سے یونان میں بسلسلہ روز گار مقیم تھے وہ یونان میں بطور باغبان اپنا کام سر انجام رہے تھے کہ کام کرتے ہوئے اچانک درخت سے گر گئے اور موقع پر جاں بحق ہو گئے اُن کی ڈیڈ باڈی آج محلہ ذیلداراں، محلہ اچھر کے شادیوال میں لائی جائے گی مرحوم کے سوگواران میں ایک بیٹی اور ایک بیٹا اور بیوہ ہے اس حادثاتی موت سے شادیووال میں ہر ایک آنکھ اشکبار اور مرحوم کی عمر تقریباً32سال تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف کے خلاف پیگنڈہ کرکے جماعت کو عوام کے دلوں سے نکالنا ممکن نہیں :چوہدری مبشر حسین
گجرات (جی پی آئی )سابق ایم این اے راہنما تحریک انصاف چوہدری مبشر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑئیگا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پیگنڈہ کرکے جماعت کو عوام کے دلوں سے نکالنا ممکن نہیں ۔ وہ گزشتہ روز اپنے عوامی رابطہ آفس میں گجرات کے مختلف علاقہ جات سے آئے وفود سے ملاقات کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹر ا پارٹی الیکشن کے بعد پارٹی مزید منظم اور فعال ہوگی پارٹی میں عوام سے بہتر رابطہ کرنے والوں کو عزت ومقام ملتا ہے صرف باتیں کرنے والے صرف باتیں ہی کرتے رہ جاتے ہیں اور محنت کرکے پارٹی کی مضبوطی اور ترویج کے لیے کوششیں کرنے والے پارٹی کارکن کامیابی حاصل کرتے ہیں پاکستان تحریک انصاف میں جلد ہی دیگر سیاسی جماعتوں کے لوگ جو ق درجوق شامل ہونگے پاکستان تحریک انصاف عوامی جماعت ہے اور عوام اس پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں قائد عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت اور حق بات پر ڈٹ جانا پارٹی کی عوام میں مقبولیت کا آئینہ دار ہے پاکستان تحریک انصاف انشاء اللہ تعالیٰ آنے والے الیکشن میں بھرپو ر کامیابی حاصل کرئیگی۔