لالہ موسی میں خود ساختہ مہنگائی ، سرکاری اداروں کی خاموشی

لالہ موسی(جی پی آئی)لالہ موسی کے محلہ قصبہ کے کریانہ سٹورز نے خود ساختہ مہنگائی کر کے عام آدمی کی زندگی کو مشکل ترین کر دیا ہے ، ہر چیز کے ریٹ من مانے وصول کئے جاتے ہیں ، ہر نئے دن کے ساتھ نیا اور من پسند ریٹ لاگو کر دیا جاتا ہے ، عام آدمی اورسفید پوش طبقہ کریانہ سٹورز سے عاجزنظر آتا ہے ، ایک سروے کے مطابق ہر دوکاندار نے اپنی پسند کے ریٹ لگا رکھے ہیں اور زروز مرہ کی اشیا کو مرضی کے ریٹ لگا کر فروخت کیا جاتا ہے۔

عام آدمی اور دہاڑی دار طبقہ ان دوکانداروں کے ہاتھوں پریشان حال ہے ، سروے میں درجنوں لوگوں نے کہا کہ سرکاری ادارے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں صرف دفتروں میں بیٹھ کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں ،لیکن ان خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا ،بلکہ ایسے لگتا ہے کہ عوام کا کوئی پرسانے حال نہیں ، ہر امیر شخص امیر کی وکالت کرتا ہے۔

غریبوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں ، متعدد بار اعلی حکام اور دیگر اداروں کو بذریعہ اخباری اور تحریری ان دوکانداروں کے خلاف شکایات کی ہیں مگر پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور اسسٹنٹ کمشنر ان پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں نظر آتے ہیں ، عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات اور دیگر اداروں سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ محلہ قصبہ کے کریانہ سٹورز کے خلاف فوری سخت ایکشن لے کر غریبوں کو ریلیف دیا جائے۔