کھاریاں کی خبریں 12.02.2013
Posted on February 13, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
وفاقی حکومت عوام کی بے بسی کا تماشہ دیکھنے میں مصروف ہے : شکیل احمد برسہ
کھاریاں(جی پی آئی)وفاقی حکومت عوام کی بے بسی کا تماشہ دیکھنے میں مصروف ہے ،ملکی ترقی کیلئے اصل اسٹیک ہولڈر زعوام ہیں ،وہ آئندہ انتخابات میں پیسے اور چوہدراہٹ کی سیاست کرنیوالوں کو نشان عبرت بنا دینگے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی رہنما و ایم ڈی ٹوڈے ٹریول چوہدری شکیل احمد برسہ نے ایک خصوصی ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ چور دروازوںسے آنے والوں کے راستے بند کر دئیے گئے ہیں ، آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی کا بحران پیدا کر کے ملک کو جس قدر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اگر اب بھی عوام نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ ڈالے تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرو بس سروس کی تکمیل پر عوام کی خوشی دیدنی ہے: سیف الرحمن بھٹی
کھاریاں(جی پی آئی)میٹرو بس سروس کی تکمیل پر عوام کی خوشی دیدنی ہے ، اہلیان لاہور کا میٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب میں جوش و جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،ہماری عوام دوست اور پرعزم قیادت کو تنقید برائے تنقید سے مر عوب نہیں کیا جا سکتا ،میاں شہباز شریف نے ہمیشہ تنقید کا جواب تعبیر سے دیا ہے ، اقتدار سے محروم اور اپنے مستقبل سے مایوس عناصر معاشرے میں بددلی اور بے یقینی کو ہوا دینے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ، ان خیالات کا اظہار حلقہ ممتاز مسلم لیگی رہنما پی پی 112ٹکٹ ہولڈر سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ نے ایک خصوصی ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ سیاسی شر پسند جس قدر میاں شہباز شریف کے تعمیراتی ویژن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہ اس قدر زیادہ شوق ،محنت ،اور لگن سے عوام کی ویلفیئر کیلئے کوئی نہ کوئی نیا منصوبہ لے آتے ہیں ،لیپ ٹاپ پروگرام پر انگلی اٹھانے والے حاسدین ان ہونہار بچوں کی خود اعتمادی اور خوشی پر شب خون نہ ماریں ، جو صرف اور صرف اپنی اعلی تعلیمی کار کاردگی اور قابلیت پر اس کے مستحق قرار پائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوگوں کو دہلیز پر سہولیات پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں’ الخدمت بلاتفریق عوام کی خدمت کررہی ہے۔چوہدری عمران انور
کھاریاں(جی پی آئی) جماعت اسلامی عوام کے فلاح کے کام کررہی ہے اورلوگوں کو دہلیز پرسہولیات پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار الخدمت فائوندیشن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری چوہدری عمران انورنے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت دکھی انسانیت کی بلا تفریق خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ ایسے حکمران منتخب کریں جو اللہ کا خوف اورعوام کا درد رکھتے ہوں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، شیخ ظفر اقبال چیئرمین پیپلز پارٹی کھاریاں سٹی
کھاریاں (جی پی آئی) شیخ ظفر اقبال چیئرمین پیپلز پارٹی کھاریاں سٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے آئندہ انتخابات میں پیپلز بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے دوبارہ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی اس کامیابی میں ملک بھر کی عوام بھرپور کردار ادا کریں گے کیونکہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے اور کشمیریوں کے محفوظ مستقبل کی محافظ ہے کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گی ہے بی بی شہید عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی شکل میں زندہ جاوید ہیں۔ آئندہ الیکشن وقت پر ہوں گے اور حکومت الیکشن کروانے پر عزم ہے انہوں نے کہاکہ چند قوتیں الیکشن میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں جنہوں نے الیکشن کے التوا کی کوششیں بھی کی ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت انتخابات کرانے کیلئے اپنی تمام ترتوانیاں صرف کررہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ جمہوری تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کا انعقاد وقت پرچاہتی ہیں اور سیاسی جماعتیں کسی بھی غیر جمہوری قوت کا ساتھ نہیں دے رہیں انہوں نے کہاکہ صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کے بعد پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی کیونکہ جب بھی ملک میں غیر جانبدار الیکشن ہوئے ہیں پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام لوٹ مار کرنے والی جماعت کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے:چوہدری عابدرضا کوٹلہ
کھاریاں(جی پی آئی)سالار قافلہ چوہدری عابدرضا نے کہا کہ آصف علی زرداری جتنی چاہے کوشش کر لیں انہیں عام انتخابات میں کامیابی نہیں مل سکتی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لوٹ مار سے عوام تنگ آ چکے ہیں، وہ لوٹ مار کرنے والی جماعت کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی لوٹ مار کی سیاست کر رہی ہے، اس جماعت نے عوام کو مسائل ہی مسائل دئیے ہیں۔ میٹرو بس سروس نے پنجاب کو کنگلہ کرنے والے” کنگلے سیاستدانوں ”کا منہ بند کر دیا ہے۔زرداری کی گودمیں بیٹھنے کے بعدقاف لیگ میں مایوسی اوربدحواسی پیداہونا فطری ہے ،2013 کے انتخابات میں قاف لیگ صاف لیگ ہوجائے گی۔ عوامی ویلفیئر کے منصوبوں پرانگلی اٹھانے والے پاکستان کوپتھر کے زمانے میں واپس لے جانے کے خواہاں ہیں۔ لاہورمیں میٹروبس سروس کی کامیاب شروعات کے بعد دوسرے صوبوں اورشہروں میں بھی یہ جدید،محفوظ اورآرام دہ سروس مہیا کی جائے گی ۔ہماری قیادت کے نزدیک اشرافیہ سے زیادہ عوام کاقومی وسائل پرحق بنتا ہے ۔مسز ملک نے کہا کہانہوں نے کہا کہ پنجاب پرویزالہی کے دورمیں کنگلہ ہواتھاجبکہ خادم اعلی شہبازشریف کی کمٹمنٹ اورمسلسل کاوشوںکے نتیجہ میں آج پنجاب میں زرعی ،صنعتی اورتعلیمی انقلاب برپا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے انقلابی اور عملی اقدامات سے صوبے کے لوگوں کی زندگی میں خوشحالی اور ترقی راہ ہموار ہوئی ہے ‘ میٹروبس سروس سفری سہولیات کے شعبے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی اور ملک وصوبے کی نئی تاریخ رقم ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی نے لاکھوں شہریوں کو آمد ورفت کی باوقار، آرام دہ، محفوظ اور صاف ستھری سہولیات مہیا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ میٹرو بس سسٹم کا منصوبہ ایک تعمیراتی شاہکار ہے جس سے لاہور کے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں سے آنے والے افراد کو جدید سفری سہولتیں مہیا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن اور مسائل کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالیں۔ امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ
کھاریاں(جی پی آئی)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مظاہرے پر پولیس کا بہیمانہ تشدد،احتجاجی کیمپ اکھاڑنے اور شدید لاٹھی چارج پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پنجاب حکومت نے پولیس کے ذریعے ڈاکٹرز کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔پنجاب حکومت کے ساتھ ینگ ڈاکٹرز کا بھی فرض ہے کہ وہ افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالیں۔حکومت پنجاب اور ڈاکٹرز کی چپقلش سے مریضوں کا سخت نقصان ہورہا ہے۔انہیں ہسپتالوں میں سہولتیں نہیں مل پا رہیں۔پر امن احتجاج کا حق ہر پاکستان کے شہری کو حاصل ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات کو حکومت فی الفور پورا کرے اور ڈاکٹرز اور پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔صوبے میں لاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے۔صوبے کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔تھانے بکتے اور رشوت ستانی عام ہے۔وفاقی و صوبائی حکومتیں ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے پاکستان کی آزادی،خود مختاری اور وقار کو دائو پر لگادیا ہے۔ملک میں بعض قوتیں انتخابات کو ملتوی کروانا چاہتی ہیں۔ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے محب وطن قوتیں متحد ہوں۔ہمارے مسائل کا حل منصفانہ انتخابات میں پنہاں ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے کہاکہ”بے نظیر انکم سپورٹ”کے تحت عوام کو بھکاری بنادیا گیا ہے۔حکمرانوں کے اثاثے بڑھ رہے ہیں جبکہ عوام کو دووقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔قوم آئندہ انتخابات میں سوچ سمجھ کر ووٹ کا سٹ کرے تاکہ پاکستان میں خوشحالی و استحکام آسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر آصف علی زرداری کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان دنیا میں نمایاں پوزیشن پر کھڑاہے:غلام مصطفی بٹ
کھاریاں (جی پی آئی)راہنما پیپلز پارٹی غلام مصطفی بٹ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان دنیا میں نمایاں پوزیشن پر کھڑاہے، آئندہ انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب بنا کرملکی ترقی وخوشحالی کے جاری مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے علاوہ کوئی سسٹم ملک اور عوام کے مفاد میں نہیں، پیپلز پارٹی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن شہید قائدین کا فلسفہ عوام تک پہنچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، پراپیگنڈہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راہنما مسلم لیگ ن و چیمبر آف کامرس جاوید بٹ کا دورہ کھاریاں
کھاریاں (جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ ن و چیمبر آف کامرس جاوید بٹ کا دورہ کھاریاں۔انہوں نے ملک برادرز پرٹریڈ یونین گلیانہ روڈ اور ممبران چیمبر آف کامرس سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر ملک شبیر حسین،چوہدری شوکت علی،طارق بٹ، فرخ علی اور دیگر ممبران بھی موجود تھے انہوں نے چیمبر آف کامرس سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔