آزاد کشمیر کی خبریں 12.02.2013
Posted on February 13, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز, میرپور / کشمیر
مقبول بٹ شہید کشمیری قوم کے ہیرو اور انکی قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے
بھمبر (جی پی آئی )مقبول بٹ شہید کشمیری قوم کے ہیرو اور انکی قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے بھارت اس کے جسد خاکی کو تہاڑ جیل میں قید رکھ کر کشمیریوں کے دلوںسے انکی محبت و عقیدت کو کم نہیں کر سکتا کشمیری قوم مقبول بٹ شہید کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے بڑی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں افضل گورو کی پھانسی عدالتی قتل ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے اس بہیمانہ اور جابرانہ اقدام کا نوٹس لیں اور مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کی میتیں ورثا کے حوالے کروانے میں اپنا کردار ادا کریںان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی صدر انجینئر خالد پرویز بٹ نے مقبول بٹ شہید کی شہادت اور جدوجہد کے حوالے سے کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنار سے خطا ب کرتے ہوئے کیا سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد افضل ضیائی نے کہاکہ قائد حریت مقبول بٹ شہید کی صرف اور صرف وطن عزیز کی آزادی کی جدوجہد تھی وہ ریاست جموںوکشمیر کو غاصب ،جابر اور استحصالی قوتوں سے آزادکروانا چاہتے تھے اور ریاست جموںوکشمیر کو دنیا کے اندرایک باوقار اور خوددار ملک کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے تھے انہی مقاصد کے حصول کیلئے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے اندر گوریلا جدوجہد کا آغاز کیا اور آزادی کی تحریک کو برپا کر نے کیلئے عملی طور پر بذات خود اس میں شریک ہوئے ظالم ،جابر اور غاصب حکمرانوں کیخلاف علم بغاوت بلند کرنے کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں مقبوضہ کشمیر ،پاکستان اور آزادکشمیر کی جیلوں سمیت لاہو راور مظفرآباد کے قلعوں میں اذیت ناک سزائیں بھی برداشت کرنا پڑیں لیکن ان تمام تکالیف کے باوجود انکے جذبے حریت میں کمی نہ آئی اور نہ ہی انہیں اپنے مشن سے ہٹا سکے انہیں کبھی بھارتی اور کبھی پاکستانی ایجنٹ بھی کہا گیا لیکن پاکستان اور آزادکشمیر کی اعلی عدالتوں نے انہیں محب وطن ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جبکہ دوسری طرف بھارت نے انہیں 11فروری 1984کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی کی سزا دے کر یہ سمجھ لیا کہ اب کشمیریوں کی آزادی کی تحریک ہم نے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دی ہے لیکن وقت اور حالات نے ثابت کیا کہ کشمیری قوم اپنے قائد مقبول بٹ شہیدکے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور وطن عزیز کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد اصغر شاد،جماعت اسلامی کے راہنما چوہدری محمد علی اختر ،لبریشن لیگ کے چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ نے کہاکہ آج پوری ریاست جموں وکشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری مقبول بٹ شہید کی اس عظیم قربانی اور جدوجہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں مقبول بٹ شہید کی جدوجہد ہمارے لیے روشنی کا مینار ہے کشمیری قوم کو غلام در غلام رکھنے کیلئے ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیر کی تحریک کو ختم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں آزادکشمیر کی یونیورسٹیوں ،کالجوں اور سکولوں کے سلیبس سے مطالعہ کشمیر کو ختم کیا جا رہا ہے فریڈم موومنٹ کے مرکزی راہنما سلیم اکبر کاشر ،ظفر اقبال زیدی ،ملک شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبول بٹ شہید کی جدوجہد اور شہادت تحریک آزادی کشمیر سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے مقبول بٹ کی شہادت سے لیکر افضل گورو کی شہادت تک لاکھوں کشمیریوں کی شہادت اسی جدوجہد کا تسلسل ہے کشمیری عوام کو انکی جدوجہد اور شہادت پر فخرہے سیمنار کے آخر میں شرکا نے مقبول بٹ شہید ،محمد افضل گورو شہید کی جدو جہد آزادی کوخراج عقیدت پیش کرنے اور انکی میتیں ورثا کے حوالے کرنے اور جدجہد آزادی کو جاری رکھنے کی قراردادیں منظور کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبول بٹ شہید کشمیری قوم کے ہیرو جبکہ افضل گورو کی پھانسی نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جہت بخشی ہے
بھمبر (جی پی آئی )مقبول بٹ شہید کشمیری قوم کے ہیرو جبکہ افضل گورو کی پھانسی نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جہت بخشی ہے مقبول بٹ شہید سے لیکر محمدافضل گورو تک دی جانے والی لاکھوں شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے کشمیر ی آزادی تک جانوں کی قربانیاں دیتے رہے گے ان خیالات کااظہار ساتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے وطن واپسی پر کشمیر پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت انسانیت کا دشمن ملک جس نے مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی پامالیوں کی انتہا کر دی ہے دنیا کا ہر ظلم کشمیری قوم کے اوپر اٹھایا جا رہا ہے لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ افضل گورو کی پھانسی سے بھارت کا نام نہاد جمہوری اور سیکولر چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے 11فروری 1984کو مقبول بٹ شہیدنے اپنی جان کی قربانی دیکر جس تحریک کی بنیاد رکھی تھی آج لاکھوںکشمیری اس تحریک کی کامیابی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں محمد افضل گورونے اپنی جان کی قربانی دیکر تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جہت بحشی ہے انہوں نے کہاکہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت کشمیری قوم کو آزادی ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)یورپ میں مقیم کمیونٹی محمد افضل گورو کی پھانسی کیخلاف 22 فروری کو اٹلی میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی
بھمبر (جی پی آئی )یورپ میں مقیم کمیونٹی محمد افضل گورو کی پھانسی کیخلاف 22 فروری کو اٹلی میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی ان خیالات کا اظہار یورپ میں مقیم کمیونٹی کے کشمیری راہنما راجہ عمران خالق آف بنڈالہ نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ افضل گورو کا عدالتی قتل کیا گیا ہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزییاں کر رہاہے 22فروری کو یورپ میں مقیم کشمیری کمیونٹی اٹلی میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے محمد افضل گورو کی پھانسی کیخلاف احتجاج کرے گی احتجاجی مظاہرے میں یورپ بھرمیں مقیم کشمیری کمیونٹی کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرینگے کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکو نوٹس لے اور بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے کر اس کیخلاف پابندی عائد کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غیر ریاستی شخص کو آزادکشمیر کا چیف الیکشن کمشنر لگانا اور کشمیر کونسل کے اندر غیر ریاستی اشخاص کی بھرتی کشمیریوں کیلئے ناقابل قبول ہے
بھمبر (جی پی آئی )غیر ریاستی شخص کو آزادکشمیر کا چیف الیکشن کمشنر لگانا اور کشمیر کونسل کے اندر غیر ریاستی اشخاص کی بھرتی کشمیریوں کیلئے ناقابل قبول ہے ایسے اشخاص کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور اس کیخلاف بھرپور احتجاج کرینگے ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس سٹی بھمبر کے صدر ٹھیکیدار طارق محمود بٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرکے اندر کوئی قابل فرد نہ ہے جس کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے کشمیرکونسل کا بجٹ کشمیریوں کے ٹیکسز سے بنتا ہے اور ان فنڈز پر بھی کشمیریوں کا حق ہے کونسل کے اندر ریاستی افراد کی بھرتی کیا جائے غیر ریاستی افرادکو بھرتی کرکے کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوںکا حق مارا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا اور آزادکشمیر کے لوگوںکی جگہ غیر ریاستی افراد کو بھرتی کیا گیا تو ہم اس کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔