نائیجریا(جیوڈیسک) ابوجانا ئیجیریا میں تین صحافیوں کو انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی نو خواتین کے قتل کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔نائیجیریا کے شہر کانو کے ایک ایف ایم ریڈیو سے تعلق رکھنے والے صحافیوں پرالزام ہے کہ انھوں نے اپنے پروگرام میں پولیو مہم کے خلاف باتیں کیں اور لوگوں کے جذبات ابھارے۔
پولیس کے مطابق اس پروگرام کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کانو میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی نو خواتین سمیت 12افراد کو قتل کردیا گیا۔ گرفتار کیے گئے تین صحافیوں میں سے ایک کو رہا کردیا گیا ہے۔ کانو کے پولیس چیف کے مطابق ان صحافیوں پر الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں موت کی سزا ہو سکتی ہے۔