کراچی (محمد ارشد)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری کا چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن یونین کونسل نمبر6 رفاہ عام میں قائم وسیع و عریض حسرت موہانی فیملی پارک اینڈ منی Zoo کا دورہ ، پارک و Zoo میں عوام کے لئے فراہمی کی جانے والی سہولیات کی فراہمی اور پرندوں اور جانوروں کی دیکھ بھال کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے TMA شاہ فیصل کے پارکس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ منی Zoo میں پرندوں اور جانوروں میں اضافے کے ساتھ حسرت موہانی فیملی پارک اینڈ منی Zoo سمیت شاہ فیصل ٹاؤن میں قائم تمام فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی ، روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ بچوں ،خواتین اور بزرگوں کے لئے سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی اوت متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ پارک اور منی Zoo کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ تمام فیملی پارکوں میں پینے کے پانی کی فراہمی اور ٹائلٹ کا قیام یقینی بنایا جائے انہوں نے کہاکہ فیملی پارک صحت مندانہ سرگرمیوں کا مرکز ہے لہذا صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے ، جوگنگ ٹریک کو درست کیا جائے اس موقع پر پارک میں موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ پارک میں صفائی وستھرائی اور اس کی دیکھ بھال عوام کا بھی فرض ہے انہوں نے کہاکہ پارک میںصفائی وستھرائی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹاؤن انتظامیہ سے تعاون کریں بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ پارک میں آئے ہوئے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ شاہ فیصل ٹاؤن میں علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے اقدامات کے ساتھ عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے پارک اور پلے گراؤنڈ کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
چیف آفیسرکمال مصطفی نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ حسرت موہانی پارک اینڈ منی Zoo میں جانوروں اور پرندوں میں اضافے کو یقینی بنانے کے ساتھ رنگ و روغن اور پارک میں آنے والی عوام کے لئے پینے کے پانی کے لئے انتظامات اور ٹائلٹ کی درستگی کے ساتھ تمام فیملی پارکوں میں پینے کے پانی اور ٹائلٹ کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام فیملی پارکوں کی حالت کو درست بنا کر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔