واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایٹمی تجربہ کرنے سے پہلے امریکا کو آگاہ کر دیا تھا۔
میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا۔شمالی کوریا نے جوہری تجربے کے بارے میں امریکا کو آگاہ کیا تھا لیکن اس کے وقت اور دن کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربے کا نوٹس معمول کے مطابق دیا گیا تھا۔وکٹوریہ نولینڈ نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ واشنگٹن کو یہ نوٹس کب ملا اور اس پر امریکی حکام نے کیا ردعمل ظاہر کیا۔