سندھ اسمبلی میں بچوں کی لازمی مفت تعلیم کا بل منظور کرلیا گیا

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک)سندھ اسمبلی میں صوبے میں پانچ سال سے سولہ سال تک بچوں کی لازمی مفت تعلیم کا بل منظور کرلیا گیا ۔لازمی مفت تعلیم کے قانون کے تحت پانچ سے سولہ سال کے بچے یہ سہولتیں حاصل کرسکیں گے۔

بل کے تحت بچوں کی اسٹیشنزی، کتابیں، اسکول بیگز اور سفری سہولتوں کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی جبکہ پرائیوٹ اسکول بھی کلاس کی تعداد کے مطابق بیس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینے کے پابند ہوں گے۔

نجی اسکول مفت تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات سے کوئی فیس وصول نہیں کریں گے جبکہ جو نجی اسکول حکومت سے مراعات نہیں لے رہے وہ بھی پانچ فیصد طلبا کو مفت داخلے دینے کے پابند ہوں گے ۔ بل پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی اسکولوں پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔